Baseerat Online News Portal

الیکشن میں کامیاب نہیں ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا/ ادھیر رنجن چودھری 

کلکتہ (ذرائع) مرشد آباد کی بہرم پور سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اور پانچ بار کے ایم پی ادھیر رنجن چودھری نے جمعرات کو بڑا اعلان کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں اپنی ممکنہ جیت یا ہار کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ بہرام پور سے ہار گئے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

بنگال میں ممتا بنرجی کے انڈیا اتحاد میں شامل نہ ہونے کے سوال پر، انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ترنمول نے دہلی میں کس کے ساتھ بات چیت کی ہے، لیکن انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ وہ کانگریس سے دو لوک سبھا سیٹوں کے لئے بھیک مانگ رہی ہیں خاص طور پر مالدہ اور مرشد آباد کے لئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے رحم و کرم پر نہیں جیتتے، ان کی اپنی مقبولیت ہے۔ وہ عوام کے لیے کام کرتے ہیں۔ اگر ووٹروں کو لگتا ہے کہ انہیں جیتنا چاہئے، تو وہ انہیں جیت دلا دیتے ہیں۔

سی پی آئی (ایم) کے خلاف طویل لڑائی اور اب ان کے ساتھ الیکشن لڑنے کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ جب بائیں بازو کی جماعتوں کے خلاف لڑائی چل رہی تھی، ان کے ساتھ مجرموں کا ایک ٹولہ تھا۔ آج وہی مجرم ترنمول کانگریس کے داماد بن چکے ہیں۔ اس لئے ہم نے بائیں بازو کی جماعتوں سے ہاتھ ملایا ہے اور ان مجرموں کے خلاف لڑنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا۔

Comments are closed.