وارانسی پارلیمانی حلقے سے نریندر مودی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

اتر پردیش (ذرائع ) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو وارانسی لوک سبھا سیٹ سے مسلسل تیسری بار پارٹی کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وارانسی سیٹ کے لئے ساتویں اور آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ منگل 14 مئی ساتویں مرحلے کے لیے نامزدگی کا آخری دن تھا۔وزیر اعظم مودی نے اپنے تجویز کنندگان ، آچاریہ پنڈت گنیشوار شاستری ، بیجناتھ پٹیل، لال چند کشواہا، سنجے سونکر اور وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کے ساتھ پرچہ نامزدگی ضلع الیکشن افسر ایس راجلنگم کو پیش کیا۔ اس دوران مودی نے ضلع الیکشن افسر کے سامنے حلف نامہ پڑھ کر سنایا۔
وزیر اعظم کی نامزدگی کے وقت بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے سمیت مرکزی حکومت کے نصف درجن وزراء، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور این ڈی اے کے کئی اہم رہنما بھی موجود تھے۔ شیوسینا کے سربراہ اور مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، آر پی آئی (اے) کے سربراہ اور مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے، اپنا دل (ایس) سربراہ اور مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل، تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چدربابو نائیڈو، لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ چراغ پاسوان، پون کلیان، اوم پرکاش راج بھر، سنجے نشاد جیسے لیڈران موجود تھے۔
Comments are closed.