جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک میں حسب روایت تعلیمی سال کا شاندار آغاز

 

علاقے کی اہم علمی اور سماجی شخصیات کی شرکت.

بسفی (پریس ریلیز) شمالی بہار میں مدہوبنی ضلع کا مشہور معروف تعلیمی ادارہ جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک حسب روایت اپنی سابقہ رفتار کے ساتھ منزل مقصود کی طرف چل پڑا ہے. آج ادارے میں تعلیمی سلسلے کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے . اس موقع سے علاقے کی طالبات نے کثیر تعداد میں اپنی حاضری درج کرائی. جامعہ عائشہ صدیقہ نور چک کے متحرک و فعال بانی و ناظم مفتی محمد حسنین قاسمی نے تعلیمی سلسلے کا اغاز کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ جامعہ اپنی سابقہ روایت کے مطابق تعلیمی سلسلہ جاری رکھے گا. انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو ناچیز نے خون جگر سے سینچاہے. اس کے لیے بہت سی قربانیاں دینی پڑی ہیں اور خون پسینہ بہانا پڑا ہے . پورے ملک میں در در جاکر ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہاتھ پھیلانے پڑے، اپنے تعلقات اور صلاحیت کا بھرپور استعمال کرکے ادارہ کو اس مقام پر پہنچایا ہے. الحمدللہ سابقہ سالوں کی طرح آج سے تعلیمی سلسلہ پھر سے شروع ہو چکا ہے. علاقے کے گارجین حضرات اپنی اپنی بچیوں کا ادارے میں داخلہ کراکر اپنی نشست محفوظ کر لیں . اس ادارے کی ایک اہم پہچان رہی ہے، بچیوں کے لیے یہ ادارہ مثالی رہا ہے. بستی اور اطراف کی بستیوں میں لڑکیوں کے اندر تعلیمی بیداری لانے میں اس ادارے کا اہم رول رہا ہے، مولانا مفتی محمد حسنین قاسمی نے تقریباً سبھی طالبات کے ساتھ نئے تعلیمی سال کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ یہ ادارہ بہت اونچے مقام تک جائے گا. اس ادارے کی بنیاد کے وقت جو خواب ہم نے دیکھا تھا. انشاءاللہ وہ خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہوگا. مفتی محمد حسنین قاسمی نے کہا کہ اس موقع سے علاقے کی اہم سماجی سیاسی اور علمی شخصیات نے اس پروگرام میں شرکت کی اور سبھوں نے ناظم اور بانی جامعہ کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا. اس موقع پر موجود شخصیات میں نائب پر مکھ جناب اسرائیل صاحب جناب یعقوب صاحب رمونیہ، شکیل احمد مدنی بسفی، حافظ نور عالم صاحب نور چک، مولانا کلیم اختر صاحب نبٹولی، مولانا امتیاز احمد ندوی دملہ، مولانا خطاب الدین نورچک جناب سلطان صاحب نورچک شامل تھے. اس کے علاوہ بھی دیگر سماجی و سیاسی شخصیت اور دانشوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس ادارے کو اپنی حاضری سے عزت بخشی. اس موقع سے اساتذہ اور سبھی طالبات نے مفتی محمد حسنین قاسمی کی قیادت اور ان کی نظامت پر اطمینان کا اظہار کیا. یاد رہے یہ ادارہ گذشتہ 17 سالوں سے علاقے کی بیٹیوں کے درمیان اسلامی اور عصری علوم کی تبلیغ و اشاعت میں اہم رول ادا کر رہا ہے اور بہت کم مدت میں اس نے اپنی ایک شناخت قائم کی ہے؛ الحمدللہ تقریبا سبھی طالبات اور اساتذہ نےمفتی محمد حسنین صاحب کی قیادت میں مدرسے میں حاضر ہو کر تعلیمی سلسلے کا آغاز کر دیا ہے .اللہ سے دعا ہے کہ ادارہ دن دونی رات چوگنی ترقیات سے ہم کنار رہے اور کسی بھی قسم کے نظر بد سے محفوظ رہے.

Comments are closed.