Baseerat Online News Portal

سیتامڑھی لوک سبھا حلقے سے ڈاکٹر ارجن رائے کی جیت یقینی

سیتامڑھی(پریس ریلیز) سیتامڑھی لوک سبھا حلقے سے انڈیا اتحاد کے راجد امیدوار ڈاکٹر ارجن رائے کی جیت یقینی ہے، علاقے کے ووٹر متحد ہیں اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے زمینی سطح پر کوشش کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ارجن رائے کے لیے انتخابی مہم چلاتے ہوئے گھر گھر اور فرد فرد سے ملاقات کرنے کے دوران بوکھرا بلاک کے سابق نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو نے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم سے لے کر وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سبھی بڑے اور چھوٹے لیڈران اپنی شکست دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور ہندو مسلم نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں، ابھی گذشتہ دنوں سیتامڑھی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے گئو ہتھیا کرنے والوں کو الٹا لٹکاکر مارنے کی بات کہی ہے جوکہ سراسر غیر پارلیمانی اور غیر اخلاقی زبان ہے، دراصل یہ ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم 20 تاریخ کو لالٹین نشان پر اتنے زور سے بٹن دبائیں کہ لالٹین کے کرنٹ سے سارے بھاجپائیوں کے فیوز اڑجائیں، اس موقع پر نیاز احمد صدیقی، پرویز، فخر امام مکھیا بالا ساتھ، سماجی کارکن قاری وثیق احمد رحمانی اور قاری مزمل حیات بھی موجود تھے، ان سب لوگوں نے عوام سے اپیل کی کہ 20 تاریخ کو ہر آدمی اپنے گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے اور نفرت پھیلانے والے لوگوں کو منھ توڑ جواب دے..

Comments are closed.