پی ایم مودی 4 لاکھ کا لنچ کرتے ہیں اور تائیوان سے منگوائے جاتے ہیں مشروم/ ممتابنرجی

بنگال (ذرائع) بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، جنہوں نے دوسروں کے گوشت، مچھلی اور انڈے کھانے پر اعتراض کیا ہے، خود 4 لاکھ روپے کا ‘لنچ’ کھاتے ہیں۔
ان کے لئے مشروم تائیوان سے درآمد کئے جاتے ہیں جس کے ایک ٹکڑے کی قیمت 80,000 روپے ہے۔
ممتا نے یہ دعویٰ منگل کی شام جنوبی کولکاتا کے بہالا علاقے میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کیا۔ اتفاق سے اس وقت پی ایم مودی وہاں سے چند کلومیٹر دور شمالی کولکاتا میں روڈ شو کر رہے تھے۔ ممتا نے کہا، "پی ایم مودی جو چاہیں کھا سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ صحت مند ہوں لیکن وہ دوسروں کو گوشت، مچھلی اور انڈے کھانے سے کیوں منع کرتے ہیں؟”
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نریندر مودی اگلے چھ سات دنوں تک ہی وزیر اعظم رہیں گے۔ اس کے بعد وہ سابق ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا وزیر اعظم کو ‘دیوتاوں کا بھگوان’ کہتے ہیں۔ ان کے ایک ترجمان نے تو پربھو جگناتھ کو پی ایم مودی کا بھکت بتایا ہے۔ اگر وہ واقعی دیوتا ہے تو اسے مندر میں رہنا چاہیے۔ پی ایم مودی نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے لیے کولکاتا آ رہے ہیں۔ اگر ان کے اندر نیتا جی کا اتنا ہی احترام ہے تو انہوں نے ابھی تک نیتا جی جینتی کو قومی تعطیل کیوں نہیں قرار دیا جس کا ترنمول طویل عرصے سے مطالبہ کر رہی ہے۔ بنگال حکومت نے بہت پہلے اسے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
بنگال کی 23 سیٹیں چھ مرحلوں میں جیتی گئی ہیں: ابھیشیک
دوسری جانب ترنمول کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اپنے پارلیمانی حلقہ ڈائمنڈ ہاربر میں ایک انتخابی ریلی میں دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی نے اب تک چھ مرحلوں میں 33 میں سے 23 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بنگال میں اپنی شکست یقینی سمجھتے ہوئے بی جے پی نے مرکزی طاقتوں پر الزام تراشی شروع کردی ہے۔ 4 جون کو مرکز میں ہندوستان کی حکومت بنے گی۔
Comments are closed.