ہندوستان اور بنگلہ دیش شہریوں کی نقل و حمل کو آسان پر پر غور 

نئی دہلی (ذرائع) ہندوستان اور بنگلہ دیش قونصلر مذاکرات کا چوتھا دور بدھ کے روز نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے حکام نے شرکت کی۔ اس دوران باہمی قانونی معاونت اور حوالگی کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے تبادلوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں فریقوں نے شہریوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے دو طرفہ نظر ثانی شدہ سفری انتظامات (آر ٹی اے) کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ واضح ہوکہ ہندوستان-بنگلہ دیش قونصلر ڈائیلاگ میکانزم 2017 میں قائم کیا گیا تھا۔ ملاقات کے حوالے سے وزارت نے کہا کہ دونوں فریقوں نے عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے۔ادھر ہندوستانہ ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا نے امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ اور این ایس اے/چیف سینٹرل سیکیورٹی سروس کے ڈائریکٹر جنرل ٹموتھی ڈی ہوگ سے بات چیت کی۔ دفاعی عہدیدار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سلامتی کے خدشات اور چیلنجز اور دوطرفہ دفاعی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.