اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار سیاح ہلاک

نئی دہلی (ایجنسی) اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گرنے سے چار سیاح ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح اترکھنڈ کے علاقے اتر کاشی میں پیش آیا۔
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پوشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر واقعے کی خبر شیئر کرتے ہوئے مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ زخمیوں کو تمام سہولتیں دی جائیں اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورت حال کا گہرائی سے جائرہ لیا جا رہا ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چھ افراد سوار تھے اور وہ دیہرادون سے ہرسل کے ہیلی پیڈ کی طرف جا رہا تھا، جہاں سے سیاحتی مقام گینگنانی کا 30 کلومیٹر کا سفر انہوں نے سڑک کے ذریعے کرنا تھا۔
سٹیٹ ڈٰزاسٹر ریلیف فورس (ایس ڈی آر ایف) اور ضلع کی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اترکاشی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
Comments are closed.