اترپردیش کے مرزا پور میں ہیٹ ویو کے سبب 9 انتخابی ملازمین کی موت 

لکھنؤ(ذرائع) اتر پردیش کے مرزا پور ضلع میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور نو ملازمین کی جمعہ کو موت ہو گئی۔ مرزا پور میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر کی وجہ سے الیکشن ڈیوٹی پر مامور 6 ہوم گارڈز، محکمہ صحت کا 1 ملازم، 1 کنسولیڈیشن افسر اور 1 محکمہ صحت کے بابو کی موت ہو گئی۔ 20 ہوم گارڈز کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سنیچر کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے مختلف اضلاع سے ہوم گارڈز الیکشن ڈیوٹی پر آئے تھے۔ متوفی پولنگ پارٹی کے لیے روانہ ہونے کے بجائے پولی ٹیکنک گراؤنڈ پہنچ گئے تھے۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ مرزا پور میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور 9 اہلکار گرمی کی لہر سے ہلاک ہوگئے۔ 6 ہوم گارڈز کے علاوہ مرنے والے ملازمین میں محکمہ صحت کا 1 ملازم، 1 کنسولیڈیشن آفیسر اور 1 محکمہ صحت کا بابو شامل ہے۔ یہی نہیں ضلع کے ڈویژنل اسپتال میں واقع ٹراما سینٹر میں 20 سے زیادہ ہوم گارڈز کو داخل کرایا گیا ہے۔ تمام ہوم گارڈز الیکشن ڈیوٹی کے لیے دوسرے اضلاع سے مرزا پور پہنچے تھے۔ پولی ٹیکنک کالج پہنچتے ہی وہ ایک ایک کر کے بیہوش ہونے لگے۔ پولنگ پارٹی کالج سے ہی نکل رہی تھی۔

 

6 ہوم گارڈز علاج کے دوران دم توڑ گئے

 

بڑی تعداد میں ہوم گارڈز کی صحت بگڑتی دیکھ کر انہیں فوری طور پر ڈویژنل اسپتال میں واقع ٹراما سینٹر لایا گیا، جہاں علاج کے دوران 6 کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں ہوم گارڈ رام جیون، ستیہ پرکاش، تریبھون، رام کرن، بچرام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 20 ہوم گارڈز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل آر بی کمال کا کہنا ہے کہ اب تک 6 ہوم گارڈز کی موت ہو چکی ہے۔ یہاں کل 23 لوگوں کو لایا گیا تھاجن میں سے 20 ہوم گارڈز ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

 

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرینکا نرنجن نے 5 ہوم گارڈز کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ اسی اسپتال میں داخل بیمار ہوم گارڈ کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے انہیں چکر آنے لگے جس کے بعد ان کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا اور بیہوش ہوگئے۔

Comments are closed.