Baseerat Online News Portal

انتخابی ایگزٹ پول نہیں بلکہ مودی کا پول ہے / راہول گاندھی 

نئی دہلی (ذرائع) پارلیمانی انتخابات 2024 کے نتائج سے پہلے ایگزٹ پول کو لے کر چاروں طرف شور ہے۔ سیاسی حکمت عملی سازوں سے لے کر قیاس آرائی کے بڑے بازاروں تک، وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی جیت درج کر کے تیسری بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔

جب کہ انڈیا الائنس کی میٹنگ میں راہل گاندھی نے الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں سے بات کی اور یہ کہہ کر ان کی حوصلہ افزائی کی کہ ایگزٹ پول جو کچھ بھی کہتے ہیں، یہ صرف آپ کے حوصلے پست کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس اور بی جے پی کے درمیان برابر کا مقابلہ ہے اور کئی سیٹوں پر قریبی لڑائی بھی دیکھی گئی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ آخری ووٹ کی گنتی تک ہمیں ثابت قدم رہنا ہے۔ انڈیا الائنس میٹنگ کے اختتام کے بعد جب راہل گاندھی سے صحافیوں نے ایگزٹ پول کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایگزٹ پول نہیں ہے بلکہ یہ مودی پول ہیں۔ ایگزٹ پول کی اہمیت کو مسترد کرتے ہوئے راہل گاندھی نے صحافیوں کے سامنے کہا کہ یہ مودی پول ہے۔جب صحافیوں نے پوچھا کہ اس بار الیکشن میں انڈیا الائنس کی کتنی سیٹیں آرہی ہیں تو راہل گاندھی کا جواب چونکا دینے والا تھا۔ راہل گاندھی نے صحافیوں سے کہا، کیا آپ نے سدھو موسی والے کا گانا سنا ہے؟ آپ حیران تھے، ہے نا؟ جی ہاں، راہل گاندھی نے بالکل یہی کہا۔ انہوں نے کہا کہ سدھو موسی والے کا گانا 295 ہے اور انڈیا الائنس کو بھی 295 سیٹیں مل رہی ہیں۔یہی نہیں، ہفتہ (1 جون) کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انڈیا الائنس مخلوط حکومت بنانے جا رہا ہے اور 295 سیٹیں جیتنے والا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ان کے لیڈر عوام کے درمیان گئے تو انہیں پتہ چلا کہ کانگریس کو حمایت مل رہی ہے اور کئی جگہوں پر سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

Comments are closed.