بہار عام انتخابات LIVE: پاٹلی پترا سیٹ پر ہونے جا رہا بڑا الٹ پھیر، رام کرپال کو میسا بھارتی نے چھوڑا بہت پیچھے
بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹیں ہیں جس کے لیے 497 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی ہے۔ ان میں خاتون امیدواروں کی تعداد 39 ہے۔ اس ریاست میں ساتوں مراحل میں ووٹ ڈالے گئے اور مجموعی طور پر ووٹنگ کا فیصد 56.96 رہا۔ پچھلی بار بہار کی 40 میں سے 39 سیٹوں پر این ڈی اے کا قبضہ ہوا تھا اور اس مرتبہ پرانی کارکردگی کو برقرار رکھنا سیاسی ماہرین کی نظر میں مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ بہار میں ووٹ شماری کے لیے 40 مراکز بنائے گئے ہیں جہاں سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔

پاٹلی پترا سیٹ پر ہونے جا رہا بڑا الٹ پھیر، رام کرپال کو میسا بھارتی نے چھوڑا بہت پیچھے
آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کی بڑی بیٹی میسا بھارتی پاٹلی پترا لوک سبھا سیٹ پر لگاتار آگے چل رہی ہیں۔ اس سیٹ پر بڑا الٹ پھیر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ دو لوک سبھا انتخابات میں رام کرپال سے ہارنے والی میسا بھارتی اس بار بی جے پی امیدوار رام کرپال کو بہت پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ فی الحال وہ تقریباً 24 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔
لالو پرساد یادو کی ایک بیٹی چل رہی آگے، ایک بیٹی پیچھے
آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کی دو بیٹیاں اس بار انتخابی میدان میں ہیں۔ رجحانات میں ایک بیٹی پیچھے اور ایک بیٹی آگے دکھائی دے رہی ہے۔ بڑی بیٹی میسا بھارتی پاٹلی پترا لوک سبھا سیٹ پر لگاتار آگے چل رہی ہیں۔ وہ 7688 ووٹوں سے بی جے پی امیدوار رام کرپال یادو پر سبقت بنائے ہوئی ہیں۔ دوسری طرف سارن لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑ رہی لالو کی دوسری بیٹی روہنی آچاریہ پیچھے چل رہی ہیں۔ یہاں راجیو پرتاپ روڑی 1800 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
میسا بھارتی نے رام کرپال یادو کو چھوڑا پیچھے
پاٹلی پترا لوک سبھا سیٹ پر میسا بھارتی کثیر ووٹ ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔ منیر اسمبلی حلقہ کے پہلے راؤنڈ میں میسا بھارتی کو 5080 ووٹ ملے ہیں، جبکہ رام کرپال یادو یہاں فی الحال 1460 ووٹ ہی حاصل کر سکے ہیں۔
بہار میں 26 سیٹوں پر این ڈی اے نے بنائی سبقت، انڈیا بلاک 9 سیٹوں پر آگے
بہار کی 40 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی چل رہی ہے۔ این ڈی اے نے 26 سیٹوں پر سبقت بنا رکھی ہے، جبکہ انڈیا بلاک 9 سیٹوں پر آگے ہے۔ دونوں اتحاد میں سخت ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ رجحانات پوسٹل بیلٹ پیپرس کے ہیں، ابھی بہار میں ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی شروع نہیں ہوئی ہے۔
بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹیں ہیں جس کے لیے 497 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی ہے۔ ان میں خاتون امیدواروں کی تعداد 39 ہے۔ اس ریاست میں ساتوں مراحل میں ووٹ ڈالے گئے اور مجموعی طور پر ووٹنگ کا فیصد 56.96 رہا۔ پچھلی بار بہار کی 40 میں سے 39 سیٹوں پر این ڈی اے کا قبضہ ہوا تھا اور اس مرتبہ پرانی کارکردگی کو برقرار رکھنا سیاسی ماہرین کی نظر میں مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ بہار میں ووٹ شماری کے لیے 40 مراکز بنائے گئے ہیں جہاں سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔
Comments are closed.