Baseerat Online News Portal

انجمن باشندگان بہارممبئی کے زیراہتمام طلبہ وطالبات کے لیے اعزازی پروگرام 9 اگست جمعہ کو، ممبئی میں مقیم اہلیان بہار سے صدر انور احمد شیخ نے کی شرکت کی اپیل

 

ممبئی (پریس ریلیز) انجمن باشندگان بہارممبئی کے زیراہتمام ہرسال 10 ویں 12 ویں اور گریجویشن میں کامیاب طلبہ وطالبات کے لیے اعزازی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس میں بہار سے تعلق رکھنے والے ایسے طلبہ وطالبات کو سند اعزاز دیا جاتا ہے جنہوں نے 10 ویں، 12ویں اور گریجویشن میں 60 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کیا ہے، انشاءاللہ حسب سابق اس سال بھی یہ اعزازی پروگرام 9 اگست جمعہ کے دن شام میں ساڑھے 6 بجے اکبر پیر بھائی کالج کے ہال میں منعقد کیا جائے گا، انجمن باشندگان بہار ممبئی کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی نے بتایا کہ انجمن باشندگان بہار، ممبئی میں مقیم اہل بہار کی سب سے بڑی اور واحد قدیم تنظیم ہے جو ہر لمحہ اہل بہار کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم رہتی ہے، گذشتہ کئی سالوں سے طلبہ وطالبات کا اعزاز کیا جارہا ہے، اس سال کا پروگرام اسی کی ایک کڑی ہے، اس سال یہ پروگرام 9 اگست جمعہ کو منعقد کیا جائے گا جس میں ممبئی شہر کے معروف ماہرین تعلیم، سماجی وملی کارکنان سمیت محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے اور اپنے تجربات کی روشنی میں طلبہ وطالبات کو زندگی کے میدان میں کامیاب ہونے کے گر بتائیں گے، انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کی صدارت انجمن اسلام ممبئی کے صدر پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی کریں گے، اس موقع پر انجمن باشندگان بہار ممبئی کے صدر انور احمد شیخ نے ممبئی میں مقیم تمام اہل بہار سے درخواست کی ہے کہ وہ 9 اگست جمعہ کے دن شام 6 بجے تک دوٹانکی پر واقع اکبرپیر بھائی کالج پہونچ جائیں، ان شاء اللہ یہ اعزازی پروگرام اکبر پیر بھائی کالج کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا جائے گا.

واضح رہے کہ اس پروگرام میں پانچ ایسی موقر شخصیات کو ایوارڈ بھی دیا جائے گا جنہوں نے سماج کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے، پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے انجمن کی سرپرست کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلام شیخ، سینئر نائب صدر محمد فرقان رضوان شیخ، نائب صدر عمید محمودی، خازن وصی احمد شیخ، جوائنٹ سیکرٹری عقیل شیخ اور نصر شیخ دن رات محنت کررہے ہیں.

Comments are closed.