تمام ملی تنظیمیں اور مسلمان مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ :مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

مظفر پور: 23 اگست(پریس ریلیز ) وقف ایکٹ 1995میں جو مجوزہ ترمیمات ہیں تمام ملی تنظیمیں اور ہندوستانی مسلمان اس کے خلاف ہیں بہت ساری سیاسی پارٹیوں نے بھی مسلمانوں کے موقف کی تائید کی ہے ہندوستان کا مسلمان چاہے وہ کسی مسلک سے تعلق رکھتا ہو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مضبوط قیادت کے ساتھ ہے اور ان کی ہدایت کا منتظر ہے کہ وہ کوئی حکم دیں اور اسے بروے کار لانے کے لیے عوام سامنے آے ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ بہار اڈیشہ کے نائب ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن نے کیا وہ جامع مسجد مٹھن پورہ مظفرپور میں جمعہ سے قبل مسلمانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب فرمارہے تھے، انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلمانوں کی متحدہ تنظیم ہے اور اس کی آواز تمام مسلمانوں کی آواز ہے ،تمام ملی تنظیموں اور اکثر و بیشتر سیاسی پارٹیوں نے وقف ایکٹ کی مجوزہ ترمیمات کو کالعدم کرنے اور بل کو واپس لینے کی تجویز حکومت کے سامنے رکھی ہے، امید ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کسی نتیجہ پر پہنچنے سے قبل ملی قائدین سے تبادلہ خیال کریگی، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تجویز پر امارت شرعیہ اور ملی تنظیم کے نمائندے کی مشترکہ ملاقات بہار کے وزیر اعلی ،مرکزی حکومت کے وزیر چراغ پاسوان اور حزب مخالف کے لیڈر تیجیسوی یادو سے ہوچکی ہے دیگر ریاستوں میں بھی جے پی سی کے ارکان اور مختلف پارٹیوں کے ذمے داران سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے اور امید بر آنے کی توقع ہے ،مفتی صاحب نے فرمایا کہ سروے کا کام شروع ہوچکا ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی زمین اور مکانوں کے ساتھ اوقاف کی زمینوں کا بھی سروے کرائیں اور وقف کی حیثیت سے اس کے اندراج کو سروے میں یقینی بنائیں اگر مسلمانوں نے اس طرف توجہ نہیں دی تو بڑی تعداد میں اوقاف ان کے ہاتھوں سے نکل جاینگے اور سروے کنندگان بہار سرکار قرار دے کر اوقاف کی زمینوں میں خوردبرد کردینگے جیسا کہ ماضی میں بہت سارے قبرستان کو بہار سرکار کردیا گیا اور مصرف میں قبرستان کے بجائے کبیر استھان لکھ دیا گیا ،کبھی کبھی ملت پر ایسا وقت آتا ہے جس میں ہر آدمی کو حساس ہونے کی ضرورت ہوتی ہے مسلمانوں کو یہ بات خوب یاد رکھنی چاہیے کہ اگراس وقت یہ چوک گئے تو مسلمانوں کو اس کی سزا صدیوں بھگتنی پڑے گی اور مسلمان؎
لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
کے مصداق ہوجائیں گے مفتی صاحب کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔
Comments are closed.