تری پورہ:سیلاب ا ور لینڈ سلائیڈنگ سے 22 افراد جاں بحق

نئی دہلی(ایجنسی)
تری پورہ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا ایجنسی کے مطابق، ریاستی حکام نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 65,400 افراد جو آفات سے متاثر ہوئے اور جن کے گھروں کو شدید بارشوں کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا، کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ مون سون کی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے اور امدادی سرگرمیوں کے نتیجے میں 334 شہریوں کو بچا لیا گیا ہے۔
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانیک ساہا نے بتایا کہ جن علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے وہاں کم از کم 10 افراد ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔
امدادی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے ساہا نے علاقے کے باشندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سرگرمیوں میں حکومت سے تعاون کریں۔
محکمہ موسمیات کے ذریعہ دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کو متاثر کرنے والی شدید بارشوں کے جاری رہنے کی توقع ہے۔

Comments are closed.