وقف کانفرنس میں پروفیسر شکیل احمد قاسمی کا خطاب

پٹنہ(پریس ریلیز)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے موقف کی تائید میں پورے ملک میں وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کی آواز بلند ہوتی جا رہی ہے، ہر طرف بیداری محسوس کی جا رہی ہے، غیر آئینی اور غیر منصفانہ وقف بل کی مکمل واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، مجھے امید ہے کہ پوری ملت کا مضبوط اتحاد کامیابی کی منزل تک پہونچے گا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے مدعو خصوصی، امارت شرعیہ کے رکن شوریٰ، آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی نائب صدر، پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے مذکورہ خیلات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام پٹنہ میں منعقد وقف کانفرنس میں کیا، جس میں پورے بہار سے بڑی تعداد میں ذمہ داروں نے شرکت کی تھی۔
پروفیسر شکیل قاسمی نے دستور ہند کے حوالے سے کہا کہ یہ بل ہندوستان کے قانون کی دفعہ 29 ,26 ,25 ,14 سے ٹکراتا ہے۔ اس طرح یہ تحفظ وقف اور دستور ہند دونوں کے خلاف ہے۔ اوقاف کا تحفظ مسلمانوں کی دینی اور حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ ارباب اقتدار کو اِسے محسوس کرتے ہوئے اس بل کو مکمل طور پر واپس لے لینا چاہیے۔
Comments are closed.