رتناگیری: کالج سے واپسی کے دوران آٹورکشاڈرائیورنے نرسنگ طالبہ کی عصمت دری کی

ممبئی (ایجنسی)کولکاتا میں ایک جونیئرڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل پر مشتعل احتجاج کے درمیان، مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع میں نرسنگ کی ایک 20 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی۔متاثرہ زخمی ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق، اس واقعے نے شہر کی نرسنگ کمیونٹی کی طرف سے احتجاج کو جنم دیا، شہریوں اور ہسپتال کے عملے نے رتناگیری کے کئی حصوں میں ٹریفک کو روک دیا۔ افسران نے مجرم کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
نرسنگ کی طالبہ کالج سے آٹو رکشہ کے ذریعے واپس آ رہی تھی جب ڈرائیور نے اسے نشہ آورادویات ملاکرپانی پلایا۔ نیوز 18 کے مطابق، وہ پانی پینے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی،اس کے بعدڈرائیور اسے ایک ویران جگہ پر لے گیا اور مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی۔جب لڑکی کوہوش آیاتو اس نے اپنے گھر والوں کو فون کیا۔
پولیس رکشہ ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے اس دوران لڑکی کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کولکاتا کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل پر جاری غم و غصے کے درمیان یہ بات سامنے آئی ہے۔
Comments are closed.