جمعیۃ علماء کی جدید ممبر سازی کا سلسلہ جاری، جمعیۃ علماء گوالیار نے لیا ممبر سازی مہم کا جائزہ

گوالیار: 27؍ اگست 2024ء (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ضلع گوالیار کے دفتر میں ضلعی جمعیۃ کی جانب سے ممبر سازی مہم کو لے کر ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں گوالیار ضلع کی تحصیلی، شہری اور علاقائی جمعیتوں کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا گیا اور جن جگہوں پر ممبر سازی باقی رہ گئی ہے، جلد ہی ان کی بھی رپورٹ جمع ہو جائے گی۔ جمعیۃ علماء گوالیار کے صدر مولانا محمد طیب ثاقبی نے اپیل کی ہے کہ جو حضرات بھی قوم و ملت کی خدمات انجام دینا چاہتے ہیں وہ جمعیۃ کی ممبر سازی مہم میں حصہ لے کر جمعیۃ کے باقاعدہ ممبر بنیں؛ تاکہ عہدیداران کے انتخاب کے وقت ان کو ذمہ داریاں تفویض کر قوم و ملت کی خدمت کا موقع فراہم کیا جائے۔ اس سے جمعیت کی مضبوطی میں مزید اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملت کو بھی فائدہ پہنچے گا؛ اسی لیے شہر کے تمام علماء و ائمہ سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد ممبر سازی مہم کو پائے تکمیل تک پہنچائے۔
جمعیۃ علماء گوالیار کے ناظم حافظ عبدالقیوم مجددی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے صدر حضرت مولانا محمد احمد خان صاحب کے حکم پر جمعیۃ علماء ضلع گوالیار 2؍ ستمبر 2024ء کو پڑے پیمانے پر ایک میٹنگ منعقد کرے گی، جس میں گوالیار ضلع کی تقریباً تمام تحصیلوں میں جمعیۃ کی کمیٹیاں بنا کر لائق و حقدار افراد کو ذمہ داریاں سپرد کی جائیں گی۔ اس کے بعد جمعیۃ علماء ضلع گوالیار کا بھی انتخاب ہوگا، جو حضرات جمعیۃ سے جڑ کر قوم و ملت کی خدمت کرنے کے خواہش مند ہیں وہ ممبر سازی میں حصہ لیں اور جمعیت کے خادم بن کر دنیا و آخرت میں اجر عظیم کے مستحق بنیں۔
اس میٹنگ میں حافظ عبدالحئی نائب صدر، حافظ شبیر خزانچی، حافظ یونس نائب خزانچی، مولانا لئیق نائب سیکرٹری، حافظ ضمیر ناظم دفتر، قاری افہام، مولوی عبدالحق، حافظ قدیم، حافظ ثاقب، حافظ محمد آصف، مولانا زین العابدین، حافظ عبد الحلیم صاحبان ارکانِ جمعیۃ موجود تھے۔
*—————————————*
*Join Baseerat Online Whatsapp Group*
https://chat.whatsapp.com/FE7BgfFvEL103Ap21FYShD
Comments are closed.