تحفظ اوقاف کی جدو جہد کیلئے ملت تیار ہو جاۓ ، محمد شبلی القاسمی۔

پریس ریلیز /کلکتہ
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کلکتہ سے سماجی ،سیاسی اورتعلیمی شخصیات نے کیا خطاب ،حضرت امیر شریعت صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی ہدایت کے مطابق وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک و ملت کے ہر اہم پلیٹ فارم سے تحریک کا سلسلہ جاری ہے ، ایک طرف ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مٹنیگیں ہورہی ہیں ، دوسری طرف وقف کے تعلق سےآئینی اور شرعی بیداری عوام میں پیدا کی جارہی ہے ، ، اسی سلسلے کی اہم مشاورتی کانفرنس اووری ان ہوٹل پاک سرکس کلکتہ میں زیر صدارت حضرت مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب قائم مقام ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ جھارکھنڈ ومغربی بنگال پھلواری شریف پٹنہ منعقد ہوئ ، اجلاس سے خطاب کرتےہوئے حضرت ناظم امارت شرعیہ نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ وقف مسلمانوں کا خالص شرعی معاملہ ہے ، اس میں مداخلت ملک کے جمہوری نظام پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ، اور ملک کی سالمیت اور اتحاد کو کمزور کرنےکی حکومتی کوشش ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جاۓ گا ، امارت شرعیہ اپنا فرض سمجھ کراس کے خلاف ہر آئینی اقدام وعمل کے لئے کوشاں ہے ، ناظم صاحب نےتمام حضرات سے گذارش کی کہ تحفظ اوقاف کا نفرنس پٹنہ میں جوپندرہ ستمبر کو شہر پٹنہ میں ہو گا محترم جناب فہد رحمانی صاحب سی ای او رحمانی تھرٹی نے تفصیل کے ساتھ بل کے نقصانات کو کانفرنس میں پیش کیا اور بتایا کہ ہم وقف کے نقصان کو کبھی نہیں برداشت کرسکتے ، کانفرنس میں ریاست مغربی بنگال کی اہم ،قدآورسیاسی شخصیات نے شرکت کی،وزرا،چیرمین، وکلاء ،پروفیسرس، ڈاکٹر س، سماجی کارکنان اور اصحاب فکر ودانش حضرات نے اپنے خطاب میں وقف کے تحفظ کیلیے ملت سے کمربستہ رہنے کی گذارش کی ، کانفرنس میں شہر و اطراف کے معززین حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے، کانفرنس کی نظامت حضرت مولانا محمد شفیق صاحب امام وخطیب ناخدا مسجد زکریا اسٹریٹ کلکتہ نے فرمائی ، انتظام وانصرام میں الحاج شہود عالم صاحب اور حضرات قضاۃ شہر کلکتہ امارت شرعیہ پیش پیش رہے ،
Comments are closed.