اوقاف کے تحفظ کے لیے ملت کی متحدہ کوشش قابل قدر : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف ملت کی متحدہ کوشش قابل قدر ہے۔ اوقاف کے تحفظ کے لیے اِسے تاریخی، مفید اور مثبت اقدام قرار دیا جائے گا۔ اِسی متحدہ کوشش کا نتیجہ ہے کہ پارلیامنٹ آف انڈیا کی مشترکہ کمیٹی نے وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلے میں مشورہ طلبی کا اعلان جاری کیا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملت کی متحدہ آواز کی نوٹس لی جا رہی ہے۔ اس تحریک کو حکمت و بصیرت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے مدعو خصوصی، امارت شرعیہ کے رکن شوریٰ، آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے اپنے بیان میں کیا۔
جناب قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں نے، ملی تنظیموں نے، سیکولر عوام اور سیکولر پارٹیوں نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ متحدہ کوشش کامیابی کی ضمانت ہے۔ بل کی مکمل واپسی تک کوشش و کاوش ضروری ہے۔
Comments are closed.