مدرسہ بورڈ میں بطور اکزامینیشن کنٹرولر ڈاکٹر نورالاسلام کی خدمات قابل ستائش

سبکدوشی کی معیاد میں توسیع ان کی قابلیت کا نتیجہ : فرید احمد صدیقی
جالے(محمد رفیع ساگر/بی این ایس)بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے اکزامینیشن کنٹرولر ڈاکٹر محمد نور الاسلام علیگ کی اکیڈمک خدمات قابل ستائش اور مدارس کے اساتذہ و ذمہ داران کیلئے مشعل راہ رہی ہے۔ انہوں نے اپنی کاوشوں سے مدرسہ بورڈ کے وقار اور معیار کو ہنوز بلندیوں تک پہنچانے کا کام انجام دیا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار ڈاکٹر نورالاسلام سے ایک مختصر ملاقات کے بعد مدرسہ سنگھ کے ایک ذمہ دارفرید احمد صدیقی نے کیا ہے کہا کہ ملحقہ مدارس میں عربی،اردو اور فارسی کے علاوہ سبھی ضروری مضامین کو شامل کرکے نظام تعلیم کو انہوں نے اپنی دانشورانہ حکمت اور فکر سے مستحکم بنایا تاکہ مدارس کے فارغین طلبہ و طالبات آسانی کے ساتھ ڈاکٹر،انجینیر اور تعلیم کے ہر شعبہ میں جا کر اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بوڈ پٹنہ کے اکزامنیشن کنٹرولر ڈاکٹر محمد نورالا سلام علیگ کی آج شام دربھنگہ آمد ہوئی تھی جہاں انہوں نے بات چیت کے دوران بتایا کہ گزشتہ 31 اگست کو سبکدوش ہونا تھا لیکن محکمہ تعلیم کے اعلی افسران ان کی مثالی خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کی بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے خدمات کیلئے ان کے مدت کار میں مزید توسیع کر دیا ہے ۔موصوف آگے بھی مدرسہ بورڈ کے انسپکٹر اور مدرسہ بورڈ کے اکزامینیشن کنٹرولر کے با وقار عہدہ پر بنے رہیں گے ان کی قیادت میں مدرسہ بوڈ کے امتحانات پابندی کے ساتھ وقت پر ہوتے رہے ہیں۔ بہار مکحمہ تعلیم نے چند دنوں قبل بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے اکزامینیشن کنٹرولر کے طور پر ایک کارگزار آفیسر نامزد کیا تھا لیکن محکمہ تعلیم نے پھر سے مدرسہ بوڈ کے اکزامینیشن کنٹرولر کے طور پر ڈاکٹر محمد نورالا سلام کو ہی مدرسہ بوڈ کا اکزا کنٹرولر برقرار رکھا ہے اس عمل کو محکمہ کی دور اندیشی اور مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔

Comments are closed.