بھیونڈی میں ہاشمی شاپنگ سینٹر کا شاندار افتتاح، ممبئی کے معروف عالم دین مفتی حذیفہ پالنپوری نے دعا کرائی جبکہ مقامی ایم ایل اے مہیش چوگلے نے فیتہ کاٹا

ممبئی/بھیونڈی (نمائندہ خصوصی) عروس البلاد ممبئی میں پرفیوم اور گارمینٹس کی تجارت کا ایک بڑا نام اور برانڈ ہاشمی پرفیومس نے بھیونڈی کے تین بتی ناکہ پر ہاشمی شاپنگ سینٹر کے نام سے ریڈی میڈ گارمینٹس کا ایک بڑے شوروم کا شاندار آغاز کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب گذشتہ پیر 2 ستمبر کو منعقد ہوئی، اس تقریب کا آغاز عزیزم سید حنظلہ ہاشمی سلمہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد ممبئی کے معروف عالم دین مفتی محمد حذیفہ پالنپوری ابن مولانا یونس پالنپوری نے اسلام میں تجارت کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تجارت کی بڑی فضیلت آئی ہے، اس کی سب سے بڑی فضیلت یہی ہے کہ ہمارے آقا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی تجارت کی ہے اور بڑے بڑے صحابہ کرام تاجر تھے، قرآن مجید میں اللہ تبارک تعالیٰ نے سچے تاجروں کو شہیدوں کے ساتھ اٹھانے کا وعدہ کیا ہے، انہوں نے مولانا عنایت اللہ ہاشمی اور ان کے برادران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نئی تجارت میں خیر وبرکت کی دعا فرمائی،
مقامی ایم ایل اے مہیش چوگلے نے رسمی طور پر فیتہ کاٹتے ہوئے نئے شوروم کا افتتاح کیا اور اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ممبئی سے اپنی تجارت کو بڑھانے کے لئے اور ہم بھیونڈی والوں کی سہولت کے لیے بھیونڈی آئے اور اپنا کاروبار شروع کیا، ہمیں بہت خوشی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنی تجارت کو مزید بڑھائیں، اسے پھیلائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی تجارت کے لئے ہمارے علاقے کو پسند کیا، آپ کے آنے سے ہمارے علاقے کی ترقی ہوگی اور ہمارے علاقے کے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا یہ اس علاقے کے لئے خوشی کی بات ہے، مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کے انچارج مولانا عتیق الرحمن قاسمی نے مقامی ایم ایل اے اور مہمانوں کے سامنے ہاشمی پرفیومس اور ہاشمی شاپنگ سینٹر کا بہترین انداز میں تعارف کرایا، مقامی ایم ایل اے مہیش چوگلے نے بچوں کے لیے کپڑوں کی خریداری بھی کی اور بہت سارے اقسام کا کلیکشن دیکھ کر اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار بھی کیا.
واضح رہے کہ ہاشمی شاپنگ سینٹر میں زیرو سائز سے لے کر 12 سال تک کے لڑکے لڑکیوں کے کپڑوں کا بہترین کلیکشن موجود ہے اور ابھی افتتاح کے موقع سے کچھ دنوں کے لئے پرکشش آفر بھی دیا جارہا ہے. ہاشمی شاپنگ سینٹر کے افتتاحی تقریب میں ممبئی واطراف ممبئی اور بھیونڈی کے معزز لوگوں نے شرکت کی جس میں بطور خاص مولانا محمد یوسف فریدی، مولانا صہیب پالنپوری، محمد علی روڈ شافعی مسجد کے امام و خطیب مولانا گلزار، شفیع طہ اسفا ٹور اینڈ ٹراویلس، نہال عابدی، جامع مسجد بھیونڈی کے امام و خطیب اور شارح بخاری ٹور اینڈ ٹراویلس کے مالک مولانا عبیدالرحمن اشرفی، کارپوریٹر عرفان انصاری، وسیم انصاری، مہاراشٹر پردیش سماجوادی پارٹی کے سکریٹری و مشاہد ریاض اعظمی، ایڈوکیٹ شاداب انصاری، ایڈوکیٹ ارشاد مومن، ایڈووکیٹ وسیم انصاری ، سید افضل حسین نیو رائل موٹرس اور مہیش جادھو قابل ذکر ہیں. اس موقع پر مولانا عنایت اللہ ہاشمی کے دوست اور معتمد خاص مولانا عبدالحلیم اسامدی مستقل موجود رہے اور مہمانوں کی ضیافت میں مصروف رہے. مولانا مفتی محمد حذیفہ پالنپوری کی رقت آمیز دعا پر تقریب کا اختتام ہوا.ہاشمی شاپنگ سینٹر کے پروپرائٹر مولانا عنایت اللہ ہاشمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
Comments are closed.