جمعیۃ علماء اندھیری جوہو اسکیم ممبئی کی انتخابی میٹینگ بحسن و خوبی اختتام پذیر

 

مولانا مقصود الرحمٰن مظاہری امام وخطیب ارلا جامع مسجد صدر، اقبال حسین تنور جنرل سکریٹری اور مفتی مہدی حسن خان قاسمی کو خازن منتخب کیا گیا

ممبئی :گذشتہ اتوار بعد نماز عصر کمیونٹی ہال ارلا جامع مسجد کمپاؤنڈ اندھیری ویسٹ ممبئی میں جمعیۃ علماء اندھیری جوہو اسکیم کی انتخابی میٹینگ کا انعقاد مولانا مقصود الرحمٰن  مظاہری (صدر یونٹ) کی صدارت میں کیا گیا، جسمیں اتفاقِ رائے سے مولانا مقصود الرحمٰن مظاہری امام وخطیب ارلا جامع مسجد ومہتمم دارلعلوم اسلامیہ ٹرسٹ کوصدر، اقبال حسین تنور جنرل سکریٹری نور محمدی مسلم جماعت کو جنرل سکریٹری اورمفتی مہدی حسن خان قاسمی کو خازن منتخب کیا گیا، امتیاز سلیم دوے صدر نور محمدی مسلم جماعت ،ڈاکٹر مصطفیٰ اے نائب صدر نور محمدی مسلم جماعت، محمد انور نظام خان کو نائبینِ صدر،  سید زبیر کو جوائنٹ سکریٹری مقرر کیا گیا۔

مجلس کا آغاز محمد نرالے متعلم دارالعلوم اسلامیہ کی قرآن پاک کی تلاوت باسعادت سے ہوا، محمد سرفراز شوکت علی متعلم دارالعلوم اسلامیہ نے نعتِ نبی کے چند اشعار گنگناکر مجلس کو مزید زینت بخشی۔

 

نظامت کے فرائض مفتی مہدی حسن خان قاسمی(نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون )نےانجام دیتے ہوئے جمعیۃ علماء اندھیری جوہو اسکیم کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی ۔

 

اس میٹینگ میں بطورِ مشاہد مولانا محمداسلم غازی القاسمی (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی) مولانا احمد میترانا (نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون) اورمفتی افضل حسین قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شمال مغربی زون)حافظ عبد الرشید ( جوائنٹ سیکریٹری جمعیۃ علماء شمال مغربی زون) نے شرکت کی، مولانا محمد اسلم غازی القاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کی گزشتہ اور حالیہ سنہری تاریخ پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئےفرمایا کہ جمعیۃ علماء ھند ایک ایسی تنظیم ہے جسکی مذہبی، ملی، ملکی اور قومی 105سالہ ایسی بیشمار خدمات ہیں جنکا احاطہ انتہائی مشکل کام ہے تحریک آزادی سے لیکر آج تک ہر موڑ پر ملک و ملت کو جب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتو ہر محاذ پر جمعیۃ علماء ھند کی قیادت وخدام نے بغیر مذہب وملت دیکھے ہوئے انسانیت کی بنیاد پر اپنی خدمات کو پیش کیا، خاص طورپر اس انحطاط اور پر فتن دور میں امیر الھند جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم( صدر جمعیۃ علماء ھند)نے اس پیرانہ سالی میں جمعیۃ علماء ھند کو بہت کم مدت میں اس مقام اور بلندی تک اللہ تعالٰی کے فضل وکرم سے پہونچا یا

یہ سب حضرت کے اخلاص نیت اللہ تعالٰی سے مضبوط رشتہ اور بہت سی خوبیاں جو اکابر جمعیۃ علماء سے منتقل ہوکر آپ کے اندرآئیں کی بدولت ہوا، آپ نے فرمایا کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی دو عظیم شخصیات مفکر قوم و ملت حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب رح(سابق صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر)محترم الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب رح(سابق سربراہ قانونی امدادی کمیٹی جمعیۃعلماء مہاراشٹر)زبردست قربانیاں پیش کرکے اپنے مالک حقیقی سے جاملے ہیں،اللہ تعالٰی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کو ان حضرات کا نعم البدل عطاء فرمائے آمین یارب العالمین،

یونٹ کی مخلصانہ خدمات پر خوب جم کر ستائش کی اور اِس یونٹ کو زون کیلئے مثلِ روح قرار دیا۔

مولانا مفتی افضل حسین قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مغربی زون) نے مختصر کار گزاری پیش کی اور پورے ملک و ارکان جمعیۃ، مخیرین اور جمعیۃ علماء کے لئےخوب تر دعائیں فرمائیں اور مجلس کا اختتام ہوا.

Comments are closed.