جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو وقف بل ۲۰۲۴ء کومسترد کرنے کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ رائیں بھیجی جائیں،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل

حیدرآباد(پریس نوٹ)مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تمام برادران اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے موقع سے وقف کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو ترغیب دیں کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو میل یا خط کے ذریعہ اپنی رائے ضرور بھیجیں، اور واضح طور پر لکھیں کہ ہمیں وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ء منظور نہیں ہے؛ کیوں کہ یہ وقف کے تحفظ کے لئے خطرہ ہے اور اس سے وقف کے مقاصد مجروح ہو جائیں گے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس سلسلے میں ایک بار کوڈ بھی جاری کیا ہے، اس کے ذریعہ آسانی کے ساتھ تمام حضرات اپنا میسیج بھیج سکتے ہیں۔
Comments are closed.