بلڈوزر کارروائی روکنے اور گستاخ ِرسول ؐ کو عبرتناک سزادینے کامطالبہ

جمعیۃ علماء شاخ بڈھانہ کا انتخاب مکمل ،حافظ شیردین اور حافظ اللہ مہر کو دی گئی ذمہ داری
دیوبند،7؍ ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
جمعیۃ علماء شاخ بڈھانہ کی مجلس منتظمہ سے صدر، نائب صدر، جنرل سکریٹری اور سکریٹری کا انتخاب متفقہ طور پر کیا گیا۔ قصبہ کی نئی بستی میں واقع بھٹے والی مسجد میں منعقد انتخابی میٹنگ میں نئی تشکیل شدہ یونٹ کے عہدیداروں سے سماج کی خدمت جاری رکھنے کی اپیل کی گئی۔ میٹنگ میں بلڈوزر کیس پر سپریم کورٹ کے حالیہ تبصرہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمعیۃ مولانا ارشد مدنی نے سپریم کورٹ میں ان کی مضبوط وکالت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مدنی موجودہ دور میں ہر مظلوم کی آواز ہیں۔ اس موقع پر بلڈوزر ایکشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اس کارروائی کو رونے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صاحبﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ انتخابی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مولانا مکرم قاسمی، محمد آصف قریشی نے کہا کہ جمعیت علماء ہند کی مدت دو سال ہے اور ہر دو سال بعد مدت پوری ہونے کے بعد رکنیت سازی مہم چلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر سازی مہم ختم ہونے کے بعد یونٹس کو مزید فعال بنانے کے لیے نئے عہدیداران کی تشکیل کی گئی ہے۔ الیکشن سپروائزر مولانا مکرم علی نے بتایا کہ شہری یونٹ اور تحصیل بڈھانہ کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ ضلع سے آئے عہدیداروں نے جمعیت کی بڈھانہ شاخ کو ضلع کی سرفہرست یونٹ قرار دیا۔ حافظ تحسین اور آصف قریشی نے گزشتہ دو سالوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ مولانا مکرم علی قاسمی تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ انتخابی تجویز میں مولانا صنوبر نے تحصیل صدر کے لیے حافظ شیردین اور شہر صدر کے لیے مفتی یامین قاسمی نیحافظ اللہ مہر صدیقی کا نام پیش کیا جسے موجود تمام لوگوں نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ انتخابی میٹنگ میں کوئی اور نام سامنے نہ آنے کی صورت میں ضلعی الیکشن سپروائزر نے تحصیل صدر اور شہر صدر کا تقرر کیا اور نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹریز کا بھی انتخاب کیا۔ تحصیل جنرل سیکرٹری مفتی آزاد قاسمی اور شہربڈھانہ میں جنرل سیکرٹری حافظ تحسین اور جوائنٹ جنرل سیکرٹری حافظ راشدقریشی کو بنایا گیا۔ تحصیل نائب صدر کے لیے مولانا خالد، مولانا غیور، مفتی نشاط اور شہر نائب صدر مفتی گلفام، مولانا سلیم، مفتی فرمان، اسرار قریشی، حاجی شرافت، قاری عقیل اور سیکرٹری کے لیے قاری ندیم، اسلام منصوری، کوثر علی رانا ایڈووکیٹ نفیس پنڈیر شامل ہیں۔ محمد نوید فریدی، مولانا آصف اصلاحی اور خزانچی اسلام سیفی منتخب ہوئے۔ اس موقع پر مفتی وسیم مفتاحی، مولانا شہزاد، قاری گلفام توصیف راہی احتشام الحق، راشد قریشی، عارف طفیل حافظ رئیش قریشی حافظ اللہ مہر قاری تجمل سلمان رانا مولانا شکیل مولانا عثمان، مفتی یامین، حافظ محمد ناصر، حافظ نصر اللہ، مولانا محمد رفیق نے بھی خطاب کیا۔اس دوران تقریباً 400 ؍افراد اور مختلف مدارس کے سینکڑوں ذمہ داران اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Comments are closed.