وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (JPC) کو اپنی رائے بھیجیں!

مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی اپیل!
دہلی/بنگلور،07/ستمبر (پریس ریلیز)مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب مدظلہ نے اپنے صحافتی بیان میں فرمایا کہ تمام باشندگان ملک کو اس بات کا علم ہیکہ حکومت نے وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے، جو پارلیمنٹ سے منظور نہیں ہوسکا مگر اسے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔ اب جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (JPC) نے ملک کے باشندوں سے اس سلسلے میں رائے مانگی ہے۔جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (JPC) کو زیادہ سے زیادہ رائے بھیجنے کے سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک (QR) کوڈ جاری کیا ہے، اس سے جواب بھیجنا آسان ہوگیا ہے،اسکا طریقہ کار کچھ اس طرح ہیکہ رائے داخل کرنے کیلئے QRکوڈ کو اپنے موبائل کے اسکینر سے اسکین کریں یا لنک https://tinyurl.com/is-no-waqf-amendmentکو لکھ کر گوگل کروم میں پیسٹ کریں۔ ویب سائٹ اوپن ہونے پر زبان کا انتخاب کریں، اس کے بعد Open Gmail کے اوپشن پر کلک کریں۔پھرجی میل اوپن ہونے پرنیچے اپنا نام لکھ کر Send کے بٹن پر کلک کر دیں، آپ کا احتجاج درج ہو جائے گا۔ ضرورت ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس کو لوگوں تک پہنچائیں۔

مولانا رحمانی نے فرمایا کہ اس سلسلے میں تمام لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے، شہری سطح پر نیچے لکھے ہوئے کام کئے جا سکتے ہیں۔(1)ہر مسجد میں QR کورڈ اور لنک اسٹیکر کی شکل میں لگادیا جائے اور نمازیوں کو متوجہ کیا جائے کہ ہر ایک نمازی QR کوڈ اسکین کر کے ضرور ای میل کرے، اس سلسلے میں ائمہ کرام خصوصی دلچسپی لیں اور ہر مسجد میں اسٹیکر ضرور لگوائیں۔(2)چوک چوراہوں ہوٹلوں پر بھی اسٹیکر چسپاں کیا جائے اس سلسلے میں نوجوانوں کو خصوصی دلچسپی لینی چاہیے ساتھیوں کے ساتھ اس کام کو انجام دینا چاہیے۔(3) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے جانب سے جو QR کوڈ اور لنک بنائے گئے ہیں اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے اور لوگوں سے گزارش کی جائے کہ QR کوڈ اور لنک کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ای میل کیا جائے اس سلسلے میں مختلف ادارے، تنظیمیں اپنے نام کے ساتھ اپیل جاری کریں تاکہ فضا بنے۔(4) محلہ میں جہاں نوجوان بیٹھتے ہیں وہاں پہونچ کر ان کو توجہ دلائی جائے کہ اپنے اپنے موبائل سے ای میل کریں۔(5)کیو آر کوڈ اور لنک کی پرچی ہر گھر میں پہنچائی جائے اور خواتین سے بھی درخواست کی جائے کہ وہ اپنے ای میل کے ذریعے رائے دیں۔مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے فرمایا کہ واضح رہے کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (JPC) کو جواب بھیجنے کی آخری تاریخ 13/ ستمبر ہے، صرف چند دن کا وقت باقی بچا ہے۔ اسلئے تمام حضرات اس سلسلے میں تھوڑی توجہ دیں اور ہر مسجد میں نمازوں کی ابھی سے ترتیب بنائے کہ ہر مسجد میں ضرور اعلان ہو اور چند نوجوان نماز کے بعد مسجد میں کھڑے ہو جائے تاکہ لوگوں کو QR کا طریقہ اور لنک کے ذریعے ای میل کرنے کا سلیقہ سکھا سکیں اور ترغیب دے کر ان سے ای میل کروائیں۔مولانا نے گزارش کی کہ اس کام کو دینی اور شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے ضرور انجام دیں،اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائیں۔

Comments are closed.