ملک میں امن امان اب بدنظمی اور انتشار کا شکار ہے۔ ایس ڈی پی آئی 

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی قومی جنرل سکریٹری محترمہ یاسمین فاروقی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ملک میں امن و امان بدنظمی اور انتشار کا شکار ہے۔ واضح طور پر مسلم مخالف موقف اور مظالم اب تک سنگھ پریوار کی کارروائی رہی ہے، لیکن سنگھ پریوار کے مظالم سے مسلمانوں کی نام نہاد نجات دہندہ کانگریس نے بھی، دیر سے ہی سہی، صریح مسلم مخالف بینڈ ویگن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری یاسمین فاروقی کا اشارہ ہماچل پردیش میں ایک مسجد کے انہدام کے احتجاج میں کانگریس نے جو مرکزی کردار ادا کیا ہے اس کی طرف ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ الزام لگاتے ہوئے کہ تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے جینور منڈل میں ایک مسلم آٹو رکشہ ڈرائیور نے ایک قبائلی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی، بدھ کو 2000 افراد پر مشتمل بھیڑ نے مسلم کمیونٹی کے املاک پر حملہ کیا۔اس کے ساتھ ہی، گؤرکھشکوں کی طرف سے مسلمانوں پر ہجوم کے حملے اور معمولی باتوں پرمسلمانوں پر الزام لگا کر مسلمانوں کی املاک کا توڑ پھوڑ کرنا بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں طویل عرصے سے معمول بن چکا ہے۔ بی جے پی کی حکومت والی مختلف ریاستوں سے گزشتہ تین چار دنوں میں اس طرح کی غنڈہ گردی کی خبریں درج ذیل ہیں۔

راجستھان میں، ڈیگ شہر میں چار مسلمان مردوں پر مویشیوں کی نقل و حمل کے الزام میں حملہ کیا گیا۔یہ حملہ مبینہ طور پر آر ایس ایس سے وابستہ گاؤ رکھشا دل کے ارکان نے کیا، جس نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں پولیس کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

اتراکھنڈ میں ایک 24 سالہ مسلمان وسیم قریشی مونو کو مبینہ طور پر پولس مویشیوں کے تحفظ کے دستے کے تعاقب کے بعد تالاب میں پھینک دیا گیا۔سول سوسائٹی کی خاموشی، حکمرانوں کی مجرموں کی پشت پناہی اور غیر مشروط حمایت وغیرہ وہ کھاد ہے جو غنڈوں اور مجرموں کی پرورش کرتی ہے۔ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ بی جے پی کی مخالفت کرنے والی سیکولر پارٹیاں بیدار ہوں، سنگھ پریوار کی غنڈہ گردی کے خلاف اپنا سست رویہ ترک کریں اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں قائدانہ کردار ادا کریں اور ملک میں لاقانونیت کی افزائش کو ختم کریں۔

Comments are closed.