پروفیٹ فار آل مہم کے تحت تمثیلی نعتیہ مشاعرہ

ممبئی: پروفیٹ فار آل مہم کے تحت جمعرات ١٢ ستمبر کی صبح آر سی امام باڑہ ڈی ایڈ کالج میں سیرت النبی (ص) اور نعتیہ تمثیلی مشاعرہ پیش کیا گیا۔ سال اول اور دوم کی طالبات نے کالج کے لیکچرز وسیم شیخ، ناصیہ قمر مخدومی اور شاداب انجم کی نگرانی میں پہلی بار نعتیہ تمثیلی مشاعرہ پیش کیا۔ الطاف حسین حالی، ماہر القادری، حکیم مرزا مدنی، اقبال عظیم، مظفر وارثی اور سرفراز بزمی کی نعتیہ تمثیل بہت سلیقے سے پیش کی گئیں۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن سیکنڈری سیکشن کی بیٹ آفیسر الماس افروز نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو برادران وطن تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، اس لیے ہمیں برادران وطن سے خوش اسلوبی سے پیش آنا چاہئیے۔ آپ نے بہت خوبصورت پروگرام پیش کرنے پر کالج کی پرنسپل سائرہ خان اور اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔ عقیل میاں قریشی نے مستقبل کے اساتذہ کو مفید مشورے دئیے۔ اس موقع پر پروفیٹ فار آل مہم کور کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر قاسم امام، پرنسپل زیبا ملک، فرید احمد خان اور فاروق سید نے بھی اظہار خیال کیا۔ آئیٹا ممبئی کے صدر الیاس خان، پرنسپل ڈاکٹر خالد خان، سیکنڈری اسکول کے ہیڈماسٹر احمد شاہ وغیرہ موجود تھے۔
Comments are closed.