مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے ملت اسلامیہ ہندیہ کے نام ہدیۂ تشکر اور خصوصی اپیل

نئی دہلی (پریس ریلیز)
حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں تمام مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے بورڈ کی آواز پر لبیک کہا، اور وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو بڑی مقدار میں ای میل روانہ کئے،اللہ کرے کہ حکومت جمہوری تقاضوں کو سامنے رکھ کر اس بل کو واپس لے لے، اور ایسا قانون بنانے سے گریز کرے جو اقلیت دشمنی پر مبنی ہو، آپ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بل کی واپسی کے خوب دعاء کا اہتمام کریں، کیوں کہ کوئی بھی واقعہ خواہ خوش کن ہو یا تکلیف دہ، اللہ کی مرضی کے بغیر پیش نہیں آ سکتا۔
آپ نے کہا کہ بورڈ اس بل کو روکنے کے لئے قانون و آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے مختلف سطح پر کوشش کر رہا ہے، اور وہ حالات کو سامنے رکھ کر احتجاج کی مختلف پرامن صورتوں کے بارے میں فیصلہ کرے گا، اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ بورڈ جب بھی آواز دے اور جس بات کی اپیل کرے، تمام مسلمان دل و جان سے اس پر عمل کریں، اور وقف کی اہمیت کے پیش نظر ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار رہیں۔
Comments are closed.