Baseerat Online News Portal

نبی سب کے لئے مہم کے تحت مرکزالمعارف ممبئی میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

 

ممبئی، 15 ستمبر:(پریس ریلیز)

ملک میں بھائ چارگی کو فروغ دینے کے لئے آج سے تین سال قبل ProphetForAll# یعنی پیغمبر محمد صلّی اللہ علیہ وسلم سب کے لیے، کے عنوان سے ایک تحریک کی بنیاد رکھی گئی تھی جسکا مقصد ہے پیغمبر محمد کی تعلیمات کو عام کرنا اور اس سے دنیا کے ہر فرد کو روشناس کرانا اور عام لوگوں کے ذہن سے مسلمانوں اور پیغمبر اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کراکر حقیقت سے آشنا کرانا۔ اس تحریک کے تحت یکم ربیع الأول سے 12 ربیع الاول تک مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں جیسے ‘مسجد پریچئے’ کا پروگرام جس میں وطن عزیز کے غیر مسلم برادران کو مسجد میں دعوت دیکر مسجد میں ہونے والے کاموں سے متعارف کرانا ہے، ‘نعتیہ مشاعرہ’ جس میں صرف غیر مسلم شعراء پیغمبر محمد (ص) اور اسلام کے تئیں اشعار میں اپنا اظہارِ خیال کرتے ہیں۔

اسی طرح اس سال ۱۱ ربیع الاول کو ‘خون عطیہ کیمپ’ ملک بھر میں لگایا گیا۔ اس کے مختلف جگہوں پر مختلف کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں لوگوں نے اپنا خون عطیہ کیا، اس پروگرام کو بڑے پیمانے پر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو پوری دنیا کہ لئے رحمت بن کر آئے تھے ان کے نام پر یہ عطیہ دنیا کے ایسے بیماروں کے لیے رحمت ثابت ہو جو اپنی زندگی بچانے کے لیے خون کے محتاج ہوتے ہیں، کہاجاتا ہے کہ ایک فرد سے لئے گئے خون سے تین زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی جو کئی دہائیوں سے قوم وملت کی خدمات انجام دے رہاہے۔ جہاں پر تعلیم کے ساتھ ساتھ شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ یہاں کے فارغین ملک وملت کی ترقی اور فلاح وبہبود کے کاموں میں ہمیشہ سرگرم عمل رہیں، نے آج بروز اتوار 15 ستمبر 2024 کو خون عطیہ کیمپ’ کے پروگرام کا انعقاد ‘میناتھائی ٹھاکرے بلڈ سینٹر’ کے اشتراک سے کیا جو صبح 9 بجے سے شروع ہوا اور شام 7 بجے تک جاری رہا جس میں مرکز المعارف، ممبئی کے اساتذہ و طلبہ سمیت بڑی تعداد میں مقامی لوگوں، مرد و خواتین، نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔

خون عطیہ کیمپ کا آغاز ایک مختصر سے پروگرام سے ہوا جس میں مہمان خصوصی ملت ہاسپیٹل کے سی ای او ڈاکٹر طلحہ، مقامی کارپوریٹر اور شیو سینا لیڈر راجو پڈنیکر، مشہور سماجی کارکن دارالعلوم وقف دیوبند کے مجلس شورٰی کے رکن جناب حافظ اقبال چونا والا، مقامی بزرگ جناب مسرور شیخ عرف چھوٹو بھائی اور آمنا سامنا نیوز چینل کے مالک و صحافی جناب راشد عظیم اور دیگر کئی مہمانان شامل رہے۔

مرکز المعارف کے ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے خون کا عطیہ کرنے والے تمام لوگوں اور مینا تھائی ٹھاکرے بلڈ سینٹر کے مالک جناب رمیش اسوالکر صاحب اور ان کے پوری ڈاکٹر ٹیم کا شکریہ اداکیا. بلک عطیہ کمپ میں دن بھر متعدد سماجی اور سیاسی حضرات نے بھی آکر لوگوں کی ہمت افزائی کی جن میں کانگریس سے جناب سیف الاسلام صاحب، میم سے جناب رئیس شکریہ صاحب، شیو سینا سے جناب فیروز شاہ صاحب و غیرہ قابل ذکر ہیں. مولانا برہان الدین قاسمی نے تمام مہمانوں کو استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا.

پروگرام کی نظامت مولانا عتیق الرحمن قاسمی صاحب نے اور پروگرام کا آغاز مولانا محمد شاہد قاسمی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا.

Comments are closed.