جمعیۃعلما شمال مشرقی زون کا میقاتی انتخاب مکمل، مولانا اشتیاق احمد قاسمی صدر مولانا اسید قاسمی جنرل سکریٹری منتخب

مولانا سرور خازن چنے گئے ، جبکہ 4 نائب صدر، 8 نائب سکریٹری اور 6 نامزد ممبر بنانے گئے
ممبئی (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون کی مجلس منتظمہ کی آئندہ میقات کے لئے انتخابی میٹینگ مسجد دارارقم گوونڈی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت زون کے صدر مولانا اشتیاق احمد قاسمی نے کی، نظامت کے فرائض زونل جنرل سیکرٹری مولانا اسید قاسمی نے انجام دیئے، میٹنگ کا آغاز کرلا جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا مفتی حفظ الرحمن قاسمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بارگاہ رسالت میں نعت نبی کا نذرانہ انوار جامع مسجد کے امام و خطیب مفتی محمد شرف الدین قاسمی اور مسجد دارارقم کے امام و خطیب مولانا احمد حسین قاسمی نے پیش کیا، انتخابی میٹینگ میں مشاہد کے طور پر قاری یونس چودھری اور قاری نذیر الحق شریک ہوئے.
اس موقع پر جمعیۃعلماء کے قدیم رکن اور معروف عالم دین مفتی عبیداللہ قاسمی نے جمعیۃ علماء کی تاریخ کی روشنی میں علماء کے درمیان اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر جامع اور مدلل گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ جمعیۃ کا مطلب ہی اتحاد و اتفاق ہے اس لیے ہم سبھوں کو چاہیے کہ ہر حال میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے امت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں، انتخابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ناظم جلسہ و زونل جنرل سیکرٹری مولانا اسید قاسمی نے آئندہ میقات کے لئے صدارت کے منصب کے لئے موجودہ صدر مولانا اشتیاق احمد قاسمی کا نام پیش کیا جس کی تمام اراکین نے بھرپور تائید کی اور اس طرح اتفاق رائے سے مولانا اشتیاق احمد قاسمی آئندہ میقات کے لئے شمال مشرقی زون کے صدر منتخب کئے گئے، جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لیے گوونڈی یونٹ کے صدر مولانا محمد صدرعالم قاسمی نے موجودہ جنرل سیکرٹری مولانا اسید قاسمی کا نام پیش کیا جس پر اراکین نے اتفاق کیا اور سبھوں نے مولانا اسید قاسمی کو آئندہ میقات کے لئے جنرل سیکرٹری کے طور پر قبول کیا،
خازن کے عہدہ پر بھی موجودہ خازن مولانا سرور کی توثیق کی گئی اور آئندہ میقات کے لئے انہیں ہی خازن منتخب کیا گیا، نائب صدر کے لیے کاجوپارہ حلقہ سے مولانا محفوظ، گوونڈی حلقہ سے مفتی عبید اللہ قاسمی، وڈالا حلقہ سے مفتی سلیم، اور پوئی حلقہ سے مولانا زبیر کا انتخاب ہوا، نائب سکریٹری کے لئے گوونڈی حلقہ سے اہل اللہ شیخ، واشی ناکہ سے مولانا بقاء اللہ، ساکی ناکہ خیرانی روڈ سے مولانا حقیق اللہ، تکیہ وارڈ سے نوشاد سر، پائپ روڈ سے مولانا علاء الدین، چیتاکیمپ سے مولانا بلال، وکھرولی سے مولانا عبدالعزیز، اور جوائنٹ جنرل سیکرٹری کے لئے مفتی محمد شرف الدین قاسمی امام و خطیب انوار جامع مسجد گوونڈی کا انتخاب عمل میں آیا، انتخابی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مشاہد قاری یونس چوہدری نے نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ذمہ داری کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ ذمہ داریاں بڑی اہمیت کی حامل ہیں، یہ فخر کرنے کی چیز نہیں ہے بلکہ غور فکر کرنے کا مقام ہے کہ ہم ان ذمہ داریوں کو کیسے انجام دیں اور قوم و ملت کی خدمت کیسے انجام دیں، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو خلوص کے ساتھ انجام دیں اسی میں ہماری دین و دنیا کی بھلائی ہے. مفتی محمد عبیداللہ قاسمی کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.
Comments are closed.