رسول رحمتؐ کی تعلیمات سماجی مسائل کا عملی حل : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)
رسول اکرمؐ دونوں جہاں کے لیے رحمت ہیں۔ انہوں نے نفرت سے بھری دنیا کو محبت کا پیغام دیا، انسانیت کا سبق سکھایا، حقیقی امن و سکون قائم کیا، عورتوں کو عزت بخشی، بچوں کو شفقت عطا کی، بزرگوں کو قابل احترام بتایا، اس طرح ایک مثالی سوسائٹی قائم فرمائی۔ فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کا سماج جن مسائل سے دوچار ہے، ہر سطح پر جو خرابیاں پائی جا رہی ہیں، انسانی زندگی میں جو بے سکونی ہے، رسول رحمت کی تعلیمات آج بھی سماجی مسائل کا عملی حل ہے۔ اس سے پرسکون زندگی نصیب ہوگی، فکر و خیال میں اعتدال اور احترام انسانیت کا جذبہ پیدا ہوگا۔ اس لیے سرور کونینؐ کی تعلیمات کو ہمیں مشعل راہ بنانا چاہئے۔

Comments are closed.