مسلم پرسنل لابورڈ کی تحفظ اوقاف کانفرنس جھارکھنڈ کے لیے مشاورتی میٹنگ 20ستمبر کو

رانچی(پریس ریلیز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے ملک گیر سطح پر تحفظ وقف کی مہم چلارکھی ہے۔ اس کے تحت بنگال کی ذمہ داری مولانا محمد ابوطالب رحمانی رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ کو دی گئی ہے کہ جب کہ بورڈ نے مولانا ڈاکٹریٰسین قاسمی کو جھارکھنڈ کاذمہ دار بنایاہے۔تحفظ اوقاف کانفرنس کولکاتہ کے موقع پر مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر اور جنرل سکریٹری اور اکابرین بورڈ نے فیصلہ کیا کہ رانچی، جھارکھنڈمیں تحفظ اوقاف کانفرنس 6اکتوبر کو، بعد نماز مغرب ہوگی ان شاء اللہ۔ اس کانفرنس کاکولکاتہ کانفرنس میں بھی باضابطہ اعلان کیاگیا۔ جھارکھنڈ کی اس تاریخی کانفرنس کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ فرمائیں گے اور حضرت مولانا شاہ فضل الرحیم مجددی صاحب جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لا بورڈ، کانفرنس کے سرپرست ہوں گے۔
کنوینر کانفرنس جناب مولانا ڈاکٹر محمدیسین قاسمی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں 20ستمبر بعد نماز مغرب سمینار ہال، عالم ہاسپٹل، بریاتو رانچی میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ رکھی گئی ہے جس میں پورے جھارکھنڈ سے علما، دانشوران کی شرکت ہوگی اور اجلاس کی تیاری پر تبادلہ خیال ہوگا، اس میٹنگ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے مشاہد کے طور پر جناب مولانا محمدابوطالب رحمانی رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ،چیئرمین مولانا آزاد سنٹر پٹنہ کی شرکت ہوگی، انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس غیرمعمولی میٹنگ میں شریک ہوکراپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں،انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کو بامقصد بنانے کے لئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں، عوام میں اس سلسلے میں جوش وخروش ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے جھارکھنڈ میں کانفرنس کا فیصلہ کیا، عوام وخواص بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ان شاء اللہ۔
Comments are closed.