جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کا میقاتی انتخاب مکمل، مولانا محمد اسلم قاسمی غازی صدر، مفتی افضل حسین قاسمی جنرل سکریٹری اور مولانا شاہد اشہد قاسمی خازن منتخب

ممبئی (پریس ریلیز) گزشتہ ٢٠/ستمبر ٢٠٢٤ء بروزِ جمعہ بوقت بعدنمازعشاء محراب مسجد، وزیر کمپاؤنڈ، ملاڈ ایسٹ ممبئی میں جمعیۃ علماء شمال مغربی زون کی مجلسِ منتظمہ کا انتخابی اجلاس مولانا محمد اسلم غازی القاسمی صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی ورکن عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز قاری نفیس احمد کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا، صدر مجلس مولانا اسلم غازی القاسمی نے اپنی مترنم ودلکش آواز میں بارگاہ رسالت میں نعتِ نبی کا نذرانہ پیش کیا ۔
نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مفتی افضل حسین القاسمی جنرل سکریٹری شمال مغربی زون ممبئی نے اراکینِ منتظمہ، انتظامیہ مسجد، اور حضراتِ مشاہدین کا خیر مقدم کرتے ہوئے منعقدہ اجلاس کے موضوع وغرض و غایت پر روشنی ڈالی اور یہ بتلایا کہ اسکی نسبت جمعیۃ علماء کی طرف ہوجانے سے دینی مجلس میں ہماری شمولیت یقینی وحتمی ہے جو متعدد فضائل اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اور یہ ایک ایسی منظم نمائندہ جماعت ہے کہ ہر دور میں اللہ کے ایسے محبوب اور مخلص بندے اس جماعت سے وابستہ رہے ہیں کہ جن کی برکت سے آج تک اسکا نظام قائم ودائم ہے، ارض وسماء ان پاکیزہ نفوس پر رشک کرتا ہے بہت سی شخصیات اللہ کو پیاری ہوگئیں (اللھم اغفرلھم وارحمھم) ابھی اس دور میں زندۂ و جاوید تابندہ شخصیت کی زیارت اگر کرنی ہے تو جرأت واستقلال کےپیکر، مردِ قلندر جانشینِ شیخ الاسلام، امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء ہند) کی زیارت باسعادت کے ذریعہ آنکھوں کو تسکین دیجئے جن آنکھوں کی حسنِ سعادت پر اگلی نسلیں ان شاء اللہ رشک کریں گی۔ (اللہ حضرت کا سایۂ عاطفت تادیر سروں پر قائم ودائم فرمائے)۔
مفتی افضل حسین القاسمی نے تمہیدی گفتگو کے بعد مشاہدین مولانا محمد ارشد قاسمی و مولانا عبد الخالق قاسمی/آرگنائزرجمعیتہ علماءمہاراشٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منظم طریقہ پر انتخابی کارروائی پایۂ تکمیل تک پہونچانے کیلئے مکمل اختیار دیکر مائک انکے حوالہ کردیا. مشاہد مولانا محمد ارشد قاسمی نے بہت ہی اچھے انداز میں اراکینِ منتظمہ کا جائزہ لیتے ہوئے اس اجلاس کو ایک دستوری اجلاس قرار دیا، جمعیۃ کے مزاج سے ہم آہنگی اور اسکی اصل وتاسیس سے واقفیت بنیادی عنصر قرار دیتے ہوئے باہمی اتحاد واتفاق کےساتھ انتخابی مراحل طے کئے جانے کی اہمیت اور اسکی تلقین وترغیب کی ۔
اسکے بعد انتخابی کارروائی کا سلسلہ آگے بڑھایا سب سے پہلے باجازتِ صدر انتظامی امور سے دلچسپی رکھنے والے چھ اصحاب الرائے اشخاص افتخاراحمدعرف گڈواعظمی، محمدشفیق اعظمی، حاجی محمدیونس، صلاح الدین، علاءالدین،عبدالمالک کو مجلسِ منتظمہ کیلئے کواپٹ کیا اور انکی جماعتی حیثیت کو واضح فرمایا۔ بطورِ سرپرست مولانا قاضی زکریا قمر قاسمی (اندھیری) منتخب کئے گئے۔
انتخابی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی حاضرین نے آئندہ میقات کے صدر کے عہدے کے لیے موجودہ صدر مولانا محمد اسلم قاسمی کا نام پیش کیا گیا، مقابلے میں کسی دوسرے نام نہ آنے کی وجہ سے مولانا محمد اسلم قاسمی کو تیسری میقات کے لئے اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا، نائبین صدور کے لیے مولانا احمد میترانا (سابق امام وخطیب نورانی مسجد پٹھان واڑی ملاڈ) مولانا اشرف قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی) مفتی مہدی حسن قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی) اور قاری محمد یونس چودھری (رکن عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کے اسماء کا انتخاب عمل میں آیا۔ جبکہ جنرل سکریٹری جیسی اہم ترین ذمہ داری سنبھالنے کیلئے باتفاقِ رائے مفتی افضل حسین القاسمی امام وخطیب صدیقیہ مسجد جوگیشوری ممبئی کو دوسری بارمنتخب کیا گیا ۔ جوائنٹ سکریٹریز کے طور پر مولانا محمد وسیم قاسمی، مولانا محمد نسیم، قاری اکرام اللہ، مولانا نذیر الاسلام ، قاری سید فرقان، قاری محمدشمیم، مولانا محمد جابر، مولانا ابراہیممانگرولی، ہارون عبد اللہ جگرالہ، مولانا محمد عرفان قاسمی، عبد الرحیم بھائی، حافظ سید ضیغم، حافظ محمد ایوب اور قربان بیگ کاانتخاب عمل میں آیا، بطورِ خازن مولانا شاہد اشہد قاسمی مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ عائشہ تہذیب البنات کاندیولی کےنام کوپیش کیاگیا، اور معاون کےطور پرمولانا نصر اللہ، اور حاجی شمیم خان اعظمی کا نام پیش کیا گیا جس کی حاضرین نے بھر پور تائید فرمائی، ناظمِ تنظیم مفتی توحید عالم قاسمی امام وخطیب مسجد قطب الاسلام دہیسر اور ناظمِ نشر واشاعت مفتی رحمت اللہ قاسمی امام وخطیب نور مسجد اندھیری ویسٹ کو منتخب کیا گیا۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی کا ناظم مولانا محمدسلمانخوشتر حلیمی (صدر آل انڈیا ملی اتحاد کونسل ) کو مقرر کیا گیا جبکہ بطورِ معاون ناظمِ اصلاحِ معاشرہ مولانا عمران مظاہری امام وخطیب محراب مسجد ملاڈ کا نام تجویزکیا گیا.
انتخابی کاروائی کے بعد مولانا محمد اسلم القاسمی (صدر زون) نے اراکینِ منتظمہ کو شکریہ کیساتھ خوب ہمت وحوصلہ عطا کیا ، اکابر پر اعتماد اور باہمی اتحاد واتفاق کیساتھ کام کرنے کا عزمِ پیش کیا، حاضر وغائب سب ساتھیوں کے ساتھ اپنائیت اور موانست کا اظہار فرمایا، عزم و حوصلہ کےساتھ کام کرنےکی ترغیب دی اورفرمایا کہ جمعیتہ علماءایک نمائندہ تنظیم ہے جومسلمانوں کےہمہ جہت مسائل کوسنجیدگی سےحل کرنےکی پالیسی اورپروگرام رکھتی ہے، انھوں نےمرکزی، ریاستی، ضلعی اور یونٹی ذمہ داروں کے باوقار اسماء کیساتھ انکی خدمات کو خوب خوب سراہا، محسن ملت حضرت مولانا مستقیم احسن صاحب اعظمی (سابق صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ) اورمحترم الحاج گلزار احمدصاحب اعظمی (سابق سربراہ قانونی امدادی کمیٹی جمعیۃعلماء مہاراشٹر ) نور اللہ مرقدھما کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اِن دونوں بزرگوں کی حیات و خدمات پر مشتمل دونوں کتابوں کو اراکینکے درمیان مولانامحمداسلم القاسمی کی جانب سے تقسیم کیاگیا، جسے مولانا محمدعارف عمری مدنی اعظمی نے ترتیب دیاہے۔ مزید محراب مسجد کے ذمہ داروں کا جمعیۃ کے ساتھ قدم بقدم معاونت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرکے نیک عزائم کا اظہار فرمایا۔
اخیر میں مولانا اشرف قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون) نے اپنی رقت آمیز اور پرسوز دعاؤں سے قلوب واذہان کو اللہ کیطرف متوجہ فرمایا حاضرینِ مجلس آمین کہتے رہے، دعاؤں پر مہر لگی، مجلس برخاست ہوئی اور اراکینِ منتظمہ بہت ہی فرحت وانبساط کیساتھ عشائیہ تناول فرماکر اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے.
Comments are closed.