سیرت رسولؐ ہماری عملی زندگی کے لیے مشعل راہ : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)
اللہ رب العزت نے سرور کونینؐ کو بہترین نمونہ بنا کر انسانوں کی رہنمائی کے لیے بھیجا۔ انسان اس بات کا پابند ہے کہ رسول اکرمؐ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اپنی زندگی گزارے۔ جو لوگ اللہ کی قربت چاہتے ہیں، ان کے لیے ضروری ہے کہ اتباع رسول کا طریقہ اپنائیں۔ فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے مذکورہ خیالات کا اظہار جامع مسجد کنکر باغ پٹنہ میں سیرت کے موضوع پر اپنے خطاب میں کیا۔
مولانا قاسمی نے کہا کہ سیرت کا مطالعہ ہمارے لیے ضروری ہے تاکہ واقفیت کے ساتھ ہم عمل کر سکیں۔ بہتر ہوگا کہ رات میں سونے سے قبل گھر کے سارے افراد ایک جگہ جمع ہوں اور سیرت کی کوئی مستند کتاب کے چند اوراق روزانہ پڑھتے جائیں تاکہ گھر کے سارے افراد جان سکیں کہ کیا رہنمائی فرمائی ہے اللہ کے رسول اور ہمارے نبی سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔ اس سے افراد کے فکر و عمل میں اعتدال پیدا ہوگا۔
Comments are closed.