عمر علی خان اور سابق ایم ایل اے معاویہ علی نے اکھلیش یادو سے ملاقات کی

گفتگو کے دوران 2027میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا : معاویہ علی
دیوبند، 22؍ ستمبر (سمیر چودھری؍بی این ایس)
بہٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے عمر علی خان اور دیوبند کے سابق ایم ایل اے معاویہ علی نے سماج وادی پارٹی کے روح رواں اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران 2027میں اترپردیش کے اسمبلی انتخابات سے متعلق باہمی تبادلہ خیال ہوا۔ تفصیل کے مطابق لکھنؤ میں واقع پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر سینئر سماج وادی لیڈر اور سابق ایم ایل اے معاویہ علی اور بہٹ سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ممبر اسمبلی عمر علی خان نے اکھلیش یادو سے ملاقات کی ۔ سابق ایم ایل اے معاویہ علی نے بتایا کہ 2027میں ہونے والے یوپی کے اسمبلی انتخابات سے متعلق پارٹی کے قومی صدر سے کافی دیر تک باہمی تبادلہ خیال اور غور وفکر ہوا۔ پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مغربی اترپردیش بالخصوص سہارنپور کی ساتوں اسمبلی سیٹوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ۔ انہیں سہارنپور کی ساتوں اسمبلی سیٹوں سے متعلق تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے ہدایات دیں کہ 2027میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لئے ابھی سے کمر کس لینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی کارکنان سماج وادی پارٹی کی پالیسیوں کو گھر گھر پہنچانے کا کام کریں۔
Comments are closed.