طلبہ میں شوق علم کیلئے مسابقتی مقابلے اور حوصلہ افزائی کیلئے انعام ضروری، مسجد ارقم میں مکتب کے تحت نعتیہ مقابلے کا انعقاد اور طلبہ میں انعامات کی تقسیم

حیدرآباد (پریس ریلیز) حصول علم میں بچوں کی حوصلہ افزائی ان کے مستقبل کی تعلیمی زندگی کیلئے بہت اہم ہے، اوریہیں سے ان کے دل میں حصول علم کا شوق پروان چڑھتاہے اوریہی بچے آگے چل کر ملک وملت کاسرمایہ اوراثاثہ بنتے ہیں، ان خیالات کااظہارمولانا نوشاد اخترندوی صاحب نے مسجد ارقم میں مکتب کے طلبہ میں ایک نعتیہ مقابلہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مولانا حذیفہ رحمانی نے بچوں میں حصول کے جذبہ کو پروان چڑھانے کیلئے اس طرح کے حوصلہ افزاپروگراموں کی ضرورت اوراہمیت پر خطاب کیا، مسجد ارقم میں مکتب کے ذمہ دار مولانا حذیفہ رحمانی اورمولانا شکیل ندوی کی کوششوں سے اس نعتیہ مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا، مکتب کے بچوں نے عربی اوراردو میں نعتیہ کلام پیش کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا عبید اختر رحمانی اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں تمام بچوں کو توصیفی سند اور نعتیہ مقابلہ میں شریک کچھ طلبہ کو انعامات سے بھی نوازاگیا،طلبہ کے ساتھ ان کے والدین اورمسجد ارقم کے مصلی اورذمہ دار شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں، واضح رہے کہ مسجد ارقم اوراس کا مکتب صدرآل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی سرپرستی میں اپنے مفوضہ امور کو انجام دیتاہے۔
Comments are closed.