مولانا آزاد اردو یونیورسٹی ‘فاصلاتی کورسس میں 30 ستمبر تک داخلے جاری

 

حیدرآباد(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2024-25 کے لیے فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست فارمس 30 ستمبر 2024 تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔

پروفیسرمحمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم کے بموجب پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in پر دستیاب ہیں او ر کورس فیس کی ادائیگی 10؍ اکتوبر 2024 تک کی جاسکتی ہے۔

فاصلاتی کورسز میں ایم اے (اردو، ہندی، انگریزی، عربی، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز) کے علاوہ بی اے، بی کام، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسس)، ڈپلوما ان ( جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، ٹیچ انگلش، ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم، اسکول کی قیادت و انتظام اور ایمپلائبلٹی اسکلس)؛ سرٹی فیکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش) شامل ہیں۔

امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 ( 2208&2207) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ مزید معلومات نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ، سری نگر، رانچی، امراوتی، حیدرآباد، جموں، نوح، وارانسی اور لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل/سب ریجنل سینٹرس سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.