وقف ایکٹ ترمیمی بل 2024کے مذمت میں آج چنئی میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے سمینار کا انعقاد

 

چنئی (پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کی جانب سے وقف ایکٹ ترمیمی بل کے مذمت میں "تجاویز و اعتراضات وقف ترمیمی بل 2024 ” کے عنوان کے تحت آج27ستمبر شام 4.30بجے تابجے،چنئی تینام پیٹ میں واقع کامراج ہال میں ایک عظیم الشان سمینار منعقد ہے۔ معزز علمائے کرام، محلہ جماعت، متولیان اکرام اور انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی و قومی لیڈران کی موجودگی میں کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کے اعلی ترین مقصد کے ساتھ مذکورہ سمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اگر آج ہم ہمارے خلاف ہونے والے سازشوں پر خاموش رہ گئے تو آنے ولی نسلیں ہمیں کم تر سمجھیں گے، لہذا، سمینار کا انعقاد اس مقصد کے ساتھ بھی کیا جارہا ہے کہ کمیونٹی کو درپیش مسائل کا حل نکالا جائے۔آج چنئی میں منعقد ہونے والے سمینار کی صدارت منیر الملت پروفیسر کے ایم قادر محی الدین،سابق ایم پی، قومی صدر، انڈین یونین مسلم لیگ کریں گے۔ استقبالیہ تقریر کے ایم محمد ابوبکر سابق ایم ایل اے، ریاستی جنرل سکریٹری،تعارفی کلمات پی کے کنہالی کٹی ایم ایل اے، کیرلا، قومی جنرل سکریٹری آئی یو ایم ایل اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کیرلا اسمبلی،کریں گے۔ مولانا پی اے خواجہ محی الدین باقوی، صدر جمعیتہ العلماء، تمل ناڈو، ایم ایم عبداللہ، جے پی سی ممبرDMK، حارث بیران ایم پی، سپریم کورٹ وکیل، چیئرمین نشینل لائرس فورم، آئی یو ایم ایل، ایم عبدالرحمن سابق ایم پی، اسٹیٹ پرنسپل وائس پریسیڈنٹ آئی یو ایم ایل، کے نواز غنی، ایم پی، چیئر مین وقف بورڈ تمل ناڈو، ریاستی نائب صدر آئی یو ایم ایل، تمل ناڈو، ہیچ عبدالباسط سابق ایم ایل اے، قومی سکریٹری آئی یو ایم ایل، محترمہ اے ایس فاطمہ مظفر ایم سی،ویمن لیگ قومی صدر کلیدی خطابات کریں گے۔ کے رحمن خان، سابق ایم پی، سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور و سابق راجیہ سبھا نائب چیئرمین، اے راجہ ایم پی،سابق مرکزی وزیر اور ڈی ایم کے ڈپٹی جنرل سکریٹری، ای ٹی محمد بشیر ایم پی، نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری، آئی یو ایم ایل اور لوک سبھا پارلیمانی پارٹی لیڈر اختتامی خطاب کریں گے۔ قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تحفظ اور اقلیتی ثقافتی شناخت کی حفاظت کیلئے سمینار میں جوق درجوق شرکت کی درخواست ہے۔

Comments are closed.