قُرآن کریم پوری انسانیت کے لیے دستور حیات : مظفر احسن رحمانی

مکتب "معہد رحمانی”میں بچوں کے قرآن کے آغاز کے موقع پر جواں سال عالم دین کا خطاب
جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس)
قرآن کریم ایک آفاقی کتاب ہے جس کے حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لیا ہے ٬ ساتھ ہی یہ کتاب پوری انسانیت کے لئے دستور حیات ہے۔ان خیالات کا اظہار علاقے کے موقر جواں سال عالم دین الحاج مولانا مظفر احسن رحمانی معتمد رابطہ عامہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے نے مکتب "معہد رحمانی”(زیر اہتمام دارالعلوم سبیل الفلاح جالے ) میں صفیہ انجم ٬ بنت مولانا مظفر احسن رحمانی ٬کشف عالیہ بنت محمد حشمت علی ٬ شیخ محلہ ٬ ماہ نور اشفاق بنت محمد اشفاق ٬ شیخ محلہ ٬ محمد اشہد اقبال ابن ظفر اقبال کے قرآن کریم کے آغاز کے موقع پر کیا۔
مولانا رحمانی نے کہا کہ دنیا میں اگر انقلاب لانا ہوتو ضروری ہے کہ مسلمان اپنے بچوں کو قرآنی تعلیمات سے جوڑیں آپ کے بچے جہاں اعلی معیاری عصری درسگاہوں میں پڑھتے ہیں وہیں اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ وہ اسکول سے فارغ ہوکر مکاتب کا بھی رخ کریں جہاں اسلامی تعلیمات ٬فرائض و واجبات ٬ضروری دینی معلومات کے ساتھ بنیادی اور اہم معلومات قرآن و حدیث کی روشنی میں سیکھ سکیں ٬ تب کہیں جاکر ایک خوبصورت معاشرہ تشکیل دینے میں ہم کامیاب ہوسکتے ہیں ٬ اس موقعہ پر مکتب” معہد رحمانی ” میں پڑھنے والے بچوں کو خصوصی طور پر مولانا رحمانی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے پڑھنے کا جس طرح حق ہے اس طرح پڑھنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ٬مخارج کی ادائیگی کے ساتھ لہجے کی بہتری کے لئے بھی کوشش کرنی چاہئے ٬ ہم قرآن اسی طرح پڑھیں طرح صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی درسگاہ میں پڑھا ٬ مولانا رحمانی نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مکاتب میں بچوں کو رسمی طور پر قرآن پڑھانے کا رواج ہوتا جارہا ہے جو نسلوں کے لئے تباہی کا سبب ہے ٬ اور والدین بھی دیگر علوم میں توجہ اور وقت دینے کے لئے تیار ہوتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہیکہ وہ قرآنی اور دینی تعلیم کو رسمی طور پرپڑھا کر اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں ٬ یہ مختصر مگر جامع پروگرام کا آغاز ثریا نیاز کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ حضور کی شان میں عالیہ کشف نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مولانا رحمانی کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہونچا ٬ اس موقعہ پر حافظ نوید احسن ٬ کلیم اللہ سیفی ٬ محمد صارم کے علاوہ مکتب کی استانی عفیفہ نشاط صباحت نیاز ٬ عائشہ مظفر پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون پیش کیا۔

Comments are closed.