6؍اکتوبر2024ءکو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر ِ اہتمام رانچی میں وقف کانفرنس:مولانامحمد فضل الرحیم مجددی

نئی دہلی: ۲۹؍ستمبر(پریس ریلیز)
مولانامحمد فضل الرحیم صاحب مجددی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے مختلف بڑے شہروں میں وقف کے موضوع پر کانفرنس منعقد کررہاہے، ۱۰؍ ستمبر ۲۰۲۴ءکو کلکتہ میں وقف کانفرنس رکھی گئی تھی، اوراسی وقت جھارکھنڈ کے ارکان بورڈ کی دعوت پر طے کیاگیا تھا کہ ۶؍اکتوبر ۲۰۲۴ء کو رانچی میں وقف کانفرنس رکھی جائے، چنانچہ اسی تاریخ کو حج ہائوس میں وقف کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے، حضرت مولاناخالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کانفرنس کی صدارت فرمائیںگے،جنرل سکریٹری بورڈ اوربورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کے علاوہ مختلف مذاہب ومسالک کے نمائندوں اوراہم شخصیتوں کا خطاب ہوگا، بورڈ کے معزز رکن ڈاکٹر محمدیاسین قاسمی کو اجلاس کا کنوینر مقرر کیا گیاہے، نیز جھارکھنڈ کے تمام ارکان بورڈ، ڈاکٹرمجید عالم، جناب عبدالعلام ایڈوکیٹ، مفتی نذرتوحید مظاہری، قاضی محمد انورقاسمی،ڈاکٹر حسن رضاء،مولانا شمس الحق سلفی اوردیگر معززین اجلاس کے انتظام وانصرام کاکام انجام دیںگے، مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے اپیل کی جاتی ہے کہ تمام مسلمانان جھارکھنڈ پوری گرم جوشی کے ساتھ اس اہم اجلاس میں شرکت کریں اور اس کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔
Comments are closed.