اہل خیر حضرات انسانی بنیاد پر سیلاب زدگان کی مدد کریں: انیس الرحمن قاسمی

مصیبت زدگان کی مدد بڑی عبادت، آل انڈیا ملی کونسل بہار کی ٹیم سیلاب زدگان کی مدد کے لیے روانہ
پٹنہ(سیدمحمدعادل فریدی؍بی این ایس) آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب نے ضلع دربھنگہ ، سیتا مڑھی ، سہرسہ سمیت بہار کے سیلاب زدہ اضلاع کی طرف اہل خیر کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے علم میں ہے کہ اس وقت بہار کے دس اضلاع کوسی، بوڑھی گنڈک اور باگمتی ندی میں آئی ہوئی بھیانک طغیانی کی وجہ سے سیلاب کی زد میں آچکے ہیں، بالخصوص ضلع دربھنگہ میں کوسی ندی کے باندھ کے کئی پشتے ٹوٹنے کی وجہ سے وہاں کے آ س پاس کے سیکڑوںگاؤں سیلاب کی زد میں آگئے ہیں اور لاکھوں کی آبادی متاثر ہوئی ہے ، دربھنگہ کے کیرت پور اور گورا بورام بلاک کے ایک درجن سے زیادہ پنچایت پوری طرح سیلاب میں ڈوب گئے ہیں ۔ وہاں آمد و رفت کے راستے بھی مسدود ہو گئے ہیں ۔ لوگ باندھ پر جان بچانے کے لیے بے سر و سامانی کے عالم میں کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں ۔ اس وقت اس پورے علاقہ میں نفسی نفسی کا عالم ہے لوگوں کو فوری طور پر خشک غذاؤں اور ضروریات زندگی کےسامان کی ضرورت ہے ۔خاص طور پر پینے کے پانی، چوڑا، موڑھی، گڑ، بسکٹ ، بچوں کے لیے خشک دودھ کے پاؤڈر، مومبتی، ماچس سر چھاپنے کے لیے تڑپال ، صابن ، تھرموکول کے برتن، فرسٹ ایڈ اور ضروری دواؤں( سردی بخار، ڈائریا، انفکشن وغیرہ) کی فوری ضرورت ہے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں ہر اس شخص کا جس کو اللہ نے اس مصیبت سے محفوظ رکھا ہے قومی فریضہ ہے کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں ۔ جس شخص سے جتنا اور جس طرح بن پڑے وہاں مذکورہ چیزیں دستیاب کرنے کی کوشش کرے ۔ آل انڈیا ملی کونسل بہار نے سیلاب زدہ علاقہ میں ریلیف کا کام شروع کر دیا ہے کل مزید ملی کونسل بہار کی ریلیف ٹیم خوراک اور روزمرہ کے ضروری سامان لے کر جا رہی ہے۔ جو اہل خیر حضرات ملی کونسل بہار کے ذریعہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ درج ذیل نمبرات سے رابطہ کریں ۔ جو لوگ سامان بھیجنا چاہتے ہیں توڈائرکٹ وہاں بھیجیں ۔وہاں ملی کونسل بہار کی ٹیم موجود ہے وہ اپنی نگرانی میں ضرورت مندوں کے درمیان سامان تقسیم کرا دےگی۔اس لیے جو لوگ رقم بھیجنا چاہتے ہیں وہ ملی کونسل بہارکے مندرجہ ذیل اکاؤنٹ نمبر پر فوری طور پر رقم بھیجیں ، اجتماعی اور انفرادی طور پر رقم جمع کر کے بھیجیں ۔ ائمہ حضرات سے گزارش ہے کہ وہ مسجدوں کے ذریعہ سیلاب زدگان کے امداد کی اپیل کردیں۔

A/C Name: Account Number : All India Milli Council Bihar

A/C No: 185711010000127

IFSC Code: UBIN0818577

Bank Name: Union Bank of India, Janipur, Patna

UPI ID: QR919472077527-0127@unionbankofindia

Mobile: 94304145459,8405997542,9472077527

Comments are closed.