مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہرا موقع
مکرمی!
بہت سے دوست و احباب بارہا یہ پوچھتے ہیں کہ اردو میڈیم سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے کس ادارہ کا انتخاب کرنا چاہئے۔
ان سے میرا سیدھا یہی جواب ہوتا ہے کہ اردو میڈیم سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا بہترین ادارہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد ہے۔
مانو میں سال رواں 2024-25 کےلئے رجسٹریشن فارم کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ ادارہ کے آفیشل ویب سائٹ کےمطابق اب رجسٹریشن 10/ نومبر 2024 تک جاری رہے گا۔ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع سے داخلے کے امیدوار طلبہ و طالبات نے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اس ادارہ کے قدیم طالب علم افسر قاسمی نے اپنے پریس ریلیز میں 2019-20 سیشن کے بی اے، بی ایس سی، اور بی کام کا رزلٹ جاری کرنے پر مانو کے کنٹرولر آفر امتحان، ڈائریکٹر رضاءاللہ خان سر اور قائم مقام ڈائریکٹر گلفشاں حبیب میم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ درخواست کی ہے کہ کامیاب طلبہ و طالبات کا مارک شیٹ جلد از جلد ان کے ایڈریس پر روانہ کر دیا جائے تاکہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نیز یہ بھی کہا ہے کہ طلبہ جب کسی یونیورسٹی میں داخلہ لیتے ہیں تو بہت امید کے ساتھ داخلہ لیتے ہیں اور طلبہ اپنے مستقبل کے تئیں فکر مند ہوتے ہیں۔ اسی لئے طلبہ کے مستقبل کوتابناک اور روشن بنانے اور ان کا سیشن بروقت مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر اور کنٹرولر آف امتحان کو کوشاں رہنا چاہئے۔
کووڈ-19 کے بعد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی نظامِ تعلیم کی حالت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے جسے درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اگر ذمہ داران حضرات اس تعلق سے فکر مند ہیں تو طلبہ کو اپنا مستقبل تابناک اور روشن بنانے کے لئے اس ادارے میں داخلہ لینا چاہیے کیونکہ پورے ہندوستان میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے کا واحد ادارہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ہے۔ اس ادارے کے کئی ریجنل سینٹرز اور ایل ایس سی ہیں جس سے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں تمام طلبہ و طالبات کو کافی مدد اور سہولت ملتی ہے۔
افسر قاسمی نے 2019 سیشن مکمل ہونے پر تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کیا اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔
محمدافسرعلی قاسمی
Comments are closed.