شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے طلبہ کیلئے اسکالر شپ کی خصوصی پیشکش، سی یو ای ٹی کی مفت خصوصی کوچنگ،26 اکتوبر کو کوالیفائنگ امتحان: ڈاکٹر عبدالقدیر

 

بیدر(امین نواز/بی این ایس) ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے کہا کہ نئی یونیورسٹی شروع کرنے سے بہتر ہے کہ ذہین،ہونہار غریب طلبہ کو حصولِ تعلیم کیلئے ینورسٹیز بھیجنا چاہئے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ طلبہ میں شعور بیدار کیا جائے۔شاہین ادارہ جات بیدر نے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹیوں کے کامن انٹرنس ٹیسٹ کے لیے مفت کوچنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ذہین،غریب ہونہار طلبہ کو اعلیٰ تعلیم میں مدد فراہم کی جا سکے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ12ویں جماعت یا پی یو سی سالِ دوم کامیاب تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے بارے میں کہا کہ گریجویشن اور گریجویشن کے آخری سال میں زیر تعلیم/ کامیاب ہونے والے امیدوار کامن انٹرنس ٹیسٹ کوچنگ کے اہل ہیں۔شاہین ادارہ جات کا کوالیفائنگ امتحان پاس کرنے والوں کے لیے بیچلرز اور ماسٹر کے کامن انٹرنس ٹیسٹ کے لیے آن لائن کوچنگ نومبر سے شروع ہوگی۔26/اکتوبر2024کوملک بھر کی 15ریاستوں میں شاہین ادارہ جات بیدر کے 100مراکز پر کامن انٹرنس ٹیسٹ ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ بیچلرز کامن انٹرینس ٹیسٹ کی آف لائن کوچنگمارچ-اپریل اور پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ جنوری-فروری سے شروع ہوگی۔آف لائن کوچنگ قیام و طعام کے ساتھ 40 دن کی ہوگی۔خواہشمند دلچسپی رکھنے والے طلبہ22 اکتوبر2024 تک www.shaheengroup.org/cuet پر رجسٹر کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے موبائل نمبر 8549897767 پر اوقات کار رابطہ کر سکتے ہیں۔ملک میں 33 سنٹرل یونیورسٹیوں سمیت تقریباً 200 یونیورسٹیاں ہیں۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں مختلف مطلوبہ کورسز ہیں،معیاری تعلیم،اچھا تعلیمی ماحول اور بہت کم فیسیس ہیں۔اس طرح یونیورسٹیوں کے کامن انٹری ٹیسٹ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے،بتایا گیا ہے کہ شعبہ آرٹس، کامرس اور سائنس کے طلباء کو یونیورسٹیوں کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلہ لینے میں مدد کے طورپر مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔شاہین ادارہ جات بیدر میں باضابطہ CUET کی کوچنگ عملی طور پر پچھلے سال دی گئی جس میں ادارہ ہذا سے 6 طلبہ نے یونیورسٹیوں کے پوسٹ گریجویٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔درخواست کی گئی ہے کہ ذہین، غریب ہونہار طلباء مفت تربیت سے مستفید ہوں۔اس موقع پر خصوصی اسکالر شپ کے پوسٹر کاجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر شاہین ادارہ جات بیدر کے سی ای او جناب توصیف میڈکری،شاہین ڈگری کالج بیدر کی پرنسپل محترمہ افراء ناز صاحبہ،شاہین پی یو کالج بیدر پرنسپل جناب سید حسام الدین المعروف گیسودراز قادری صاحب، محمد سراج الحسن لیکچررشاہین ڈگری کالج بیدر موجود تھے۔

Comments are closed.