فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے زیراہتمام عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر پوسٹر بنانے کا مقابلہ

ممبئی (پریس ریلیز) فیملی کاؤنسلنگ اور خاندانی مشاورت کے لئے معروف ادارہ فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر جامع مسجد ممبئی کے زیر اہتمام عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر ایک پوسٹر بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے ڈائریکٹر مفتی محمد اشفاق قاضی نے بتایا کہ ذہنی صحت کے تعلق سے بیداری پھیلانے کے لئے اس پوسٹر بنانے کے مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس مقابلے کے لیے تین مرکزی عنوان متعین کئے گئے ہیں، مقابلے میں شرکت کرنے والوں کو ان ہی تین عنوانات میں سے کسی ایک عنوان پر پوسٹر بنانا ہے، وہ تین عنوانات مندرجہ ذیل ہیں، ڈیجیٹل دور میں ذہنی صحت، صحتمند تعلق اور رابطے اورمثبت ذہنی صحت، یہ مقابلہ آن لائن منعقد کیا جائے گا، آن لائن شرکت کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں اور رجسٹریشن کرالیں، کامیاب ہونے والے شرکاء کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا اور ای سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا.
پوسٹر جمع کرنے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر 2024 ہے، شرکت کے لیے 15 سال سے زائد عمر کا ہونا ضروری ہے.
Comments are closed.