مولانا نظام الدین سیمینار کی تیاری شباب پر۔۔۔۔۔ملک کے نام ور علماء کی شرکت

 

پٹنہ / پریس ریلیز

آپ کو معلوم ہے کہ مو لانا نظام الدین میموریل فاؤنڈیشن پٹنہ کے زیر اہتمام امیر شریعت سادس حضرت مولانا سید نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ، جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ” حیات و خدمات ” پر دوروز سیمینار شہر پٹنہ میں ہونے جارہا ہے۔اس کی تیاری شباب پر،آنے والے مہمانوں کے قیام و طعام اور آرام و راحت کا انتظام کیا جارہا ہے،مہمانوں کاقیام جامعۃ المؤمنات فیڈرل کالونی عیسی پور،امارت شرعیہ و دیگر جگہوں میں کیاگیا ہے۔یہ سیمینار المعہد العالی امارت شرعیہ قاضی نگر پھلواری شریف میں ہوگا۔

 

ان شا ء اللہ یہ سیمینار 20/21/اکتوبر 2024 ء روز اتوار، سوموار، المعہد العالی امارت شرعیہ میں ہوگا،جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام و دنشوران قوم شرکت فرمائیں گے،ایک سو سے زاید مقالات آچکے ہیں۔مضامین کا مجموعہ ترتیب کے مرحلہ میں ہے۔دعوت نامہ جاری ہوچکا ہے۔

سیمینار میں تشریف لانے والے مہمانوں میں۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کےصدر مو لانا خالد سیف اللہ رحمانی،مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی،امیرشریعت مولانا شاہ احمد ولی فیصل رحمانی،دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم مو لانا سید بلال عبدالحی الحسن ندوی،ندوۃ العلماء کے شیخ الحدیث مولانا خالد ندوی غازی پوری،سکریٹری فقہ اکیڈمی واستاذ ندوۃ العلماء،دارالعلوم باندہ کے شیخ الحدیث مولانا مفتی عبید اللہ اسعدی،دارالعلوم مہذب پور اعظم گڑھ کے شیخ الحدیث مو لانا مغتی حبیب اللہ قاسمی،دارالقضاء مسلم پرسنل لاء بورڈ دہلی کے قاضی شریعت مولانا محمد کامل قاسمی،پروفیسر محسن عثمانی ندوی دھلی۔محترم جمیل منظر رکن بورڈ کلتکہ،پروفیسر مولانا فہیم اختر ندوی مولانا ابو الکلام آزاد یونیورسیٹی حیدرآباد ،قاری ابو الحیات صاحب و قاری ولی اللہ صاحب کلکتہ،انجینیر ذوالفقار صاحب دہلی،پروفیسر نسیم اختر دہلی، انجینیر شمیم صاحب ممبی،حاجی فاروق صاحب رکن بورڈ چھتیس گڑھ۔پروفیسر پی کے ابراھیم کیرلا۔حاجی عبدالرحیم و شبیر احمد ممبی۔محترم شاھد حسین ندوہ لکھنو۔مفتی ظفر عالم ندوی ندوہ لکھنو۔ڈاکٹر مجید عالم رانچی،قاضی سعود عالم قاسمی جمشید پور،مولا نا سعد عالم ندوی بنگلور،شمشاد احمد دھلی۔پروفیسر فیصل علی گڑھ مسلم یونیور سیٹی۔پروفیسر رضوان۔مو لانا مالک مغیثی، میرٹھ۔پروفیسر شاہ نواز جے پور راجستھان، کانام قابل ذکر ہے،اس کے علاوہ بہار و جھاکھنڈ سے بڑی تعد میں لوگوں کے شریک ہونے کی امید ہے۔

 

اس دوروزہ سیمینار کی مختلف نشستیں ہوں گی۔افتتاحی نشست 20/اکتوبر روز اتوار، دن کے دس بجے ہوگی، جس کی صدارت ملک کے نامور عالم دین آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی فرمائیں گے۔21/ اکتوبر روز سوموار کی پہلی نشست دس بجے دن میں ہو گی، جس کی صدارت دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم حضرت مولانا سید محمد بلال عبدالحی حسنی فرمائیں گے۔21/ اکتوبر روز سوموار بعد مغرب اجلاس عام ہو گا،جس کی صدارت موجودہ امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی فیصل رحمانی فرمائیں گے.

 

اس کے اجلاس عام (21/اکتوبر بعد مغرب) میں ملک کے ممتاز علماء کرام و دانشوران قوم کا اہم خطاب ہوگا۔سیمینارو اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر بہار و جھارکھنڈ کے نمائندہ حضرات سے شرکت کی اپیل کی گئ ہے۔

 

*بہار و جھارکھنڈ و دیگر مقامات سے آنے والے شرکا،اپنے پروگرام سے باخبر کریں تاکہ قیام و طعام میں سہولت ہو۔رابطہ نمبر یہ ہے*

*مولانا شہزاد اکرام ندوی۔۔9934700987.*

*مولانا نجیب الرحمن ندوی۔9507092493*

Comments are closed.