فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے زیراہتمام خوشگوار ازدواجی زندگی کے اہم اور مفید موضوع پر دوروزہ تربیتی ورکشاپ

ممبئی (پریس ریلیز) خوشگوار ازدواجی زندگی کے اہم اور مفید موضوع پر فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے زیراہتمام ممبرا کے ڈائمنڈ بینکویٹ ہال میں ایک دوروزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے، یہ ورکشاپ 26 /27 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہوگا، اس تربیتی ورکشاپ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے ڈائریکٹر مفتی محمد اشفاق قاضی نے بتایا کہ شادی کا رشتہ ایک اٹوٹ رشتہ ہے، ایک مسلمان کے لیے یہ رشتہ دینی اور دنیوی دونوں اعتبار سے بہت ہی اہم ہے، چھوٹی چھوٹی معمولی باتوں کی وجہ سے ایک اٹوٹ اور مقدس رشتہ ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے اور اپنے ساتھ دونوں خاندان کی کئی زندگیوں کو تباہ کردیتا ہے، اگر ہم ان چھوٹی چھوٹی معمولی باتوں کو نظر انداز کرکے ہنسی خوشی آور ایک دوسرے پر اعتماد اور بھروسہ کرکے زندگی گذاریں تو انشا اللہ شادی جیسے مقدس رشتے میں کبھی تلخی نہیں آسکے گی اور یہ رشتہ ہمیشہ ہمیش باقی رہے گا، مفتی اشفاق قاضی نے مزید کہا کہ ان ہی چھوٹی اور معمولی باتوں سے رشتے کو ٹوٹنے سے کیسے بچایا جائے، انہی باتوں کو موثر طریقے سے بتانے کے لیے فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کی جانب سے خوشگوار ازدواجی زندگی ایک اٹوٹ رشتہ کے نام سے دوروزہ تربیتی ورکشاپ پروگرام تیار کیا گیا ہے، اس پروگرام میں وہ تمام لوگ شریک ہوسکتے ہیں جو شادی کے لیے رشتے کی تلاش میں ہیں، جلدی شادی کرنا چاہتے ہیں، شادی شدہ افراد اور اسی طرح دولہا دلہن کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ دار، یہ سبھی لوگ اس تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرسکتے ہیں، اسی طرح اس ورکشاپ میں شرکت کرکے آپ معمولی تلخیوں پر قابو پاتے ہوئے اپنے رشتے کو بچانے کا ہنر بھی سیکھیں گے، پروگرام کے آخر میں سوال و جواب کا موقع بھی دیا جائے گا اور ہمارے ماہرین آپ کے ہر طرح کے سوال کا جواب دیں گے، ورکشاپ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن ضروری ہے،رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں. 7837833888
Comments are closed.