اللہ نے مولانا سید نظام الدین صاحب رحمہ اللہ کو دل دردمند، زبان ہوشمند اور فکر ارجمند سے نوازا تھا : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

پٹنہ (مظفر احسن رحمانی کی خصوصی رپورٹ)
حضرت مولانا نظام الدین صاحب رحمہ اللہ ان بزرگوں میں تھے جن کو اللہ نے دل درد مند ٬زبان ہوشمند اور فکر ارجمند تینوں سے نوازا تھا ٬ وہ مختصر لیکن جچا تلا خطاب کرتے تھے ٬ ان خیالات کا اظہار شہرت یافتہ عالم دین فقیہ عصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے المعہد العالی لتدریب الافتا والقضاپھلواری شریف کے وسیع ہال میں دوروزہ حضرت مولانا سید نظام الدین حیات وخدمات کے عنوان سے منعقدہ سمینار کے افتتاحی اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران کیا ٬مولانا رحمانی نے کہا کہ حضرت امیر شریعت سادس عام طور پر قرطاس وقلم سے دور رہتے تھے ٬ کیونکہ مشاغل کی وجہ سے اس کا موقعہ نہیں ملتا تھا ٬ لیکن جتنا لکھتے تھے خوب لکھتے تھے اور ان کی تقریر وتحریر میں گہری فکر کار فرما ہوتی تھی ٬ مولانا نظام الدین صاحب کی خاص خوبی حلم وبردباری ٬ فراخ دلی ٬ وسعت ظرفی اور خرد نوازی کے ساتھ لوگوں کو آگے بڑھانے کی بڑی خوبی تھی ٬ امیر شریعت مولانا فیصل رحمانی نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکبادی پیش کی حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل سابق ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے اپنے تاثراتی خطاب میں کہا کہ حضرت مولانا نظام الدین صاحب رحمہ اللہ کا زاد راہ تقوی ٬دیانت ٬مومنانہ فراست ٬ بصیرت ٬حلم ٬ درگذر اور جذبہ خدمت تھا ٬ ڈاکٹر عبدالحی صاحب نے امیر شریعت سادس سے اپنے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا مولانا میں قوم کی کسک اور درد کو ہم لوگ خوب محسوس کرتے تھے ٬ مفتی رحمت اللہ کشمیری نے کہا کہ میں دور کی مسافت طے کرکے اس لئے حاضر ہوا ہوں کہ مولانا سے میں بے حد محبت کرتا تھا اور وہ بھی درد دل رکھنے والا سینہ رکھتے تھے ٬ اشرف فرید چیف ایڈیٹر قومی تنظیم نے کہا کہ ہم لوگ ملت کے اس عظیم رہنما کو یاد کرنے کے لئے اکھٹا ہوئے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قوم کے لئے وقف کر رکھا تھا ٬ وارث ریاضی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا ٬ مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی کے علاوہ دوسرے علما ودانشوران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا دور دراز اورشہر پٹنہ کے تقریبا تمام مسالک فکر کے علما ودانشواران کے علاوہ حیدرآباد سے تشریف لائے جواں سال فاضل مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نائب ناظم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ ٬ مولانا شبلی قاسمی کار گذار ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ٬ معروف معالج ڈاکٹر مظفر الاسلام(عاارف ) طبیہ کالج پٹنہ مفتی ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ٬ مفتی سعید الرحمن قاسمی مفتی امارت شرعیہ ٬ مولانا مفتی نافع عارفی کار گذار جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار ٬ مولانا رحمت اللہ عارفی ٬ مولانا محمد عباس قاسمی٬ مفتی عامر مظہری ٬ مولانا محمد اسلم سبیلی دارالعلوم سبیل الفلاح جالے مولانا قمر عالم ندوی مولانا نورالسلام ندوی ٬ مولانا ڈاکٹر ۰ معین الدین قاسمی ٬مولانا عالم قاسمی جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہارنے شرکت کیا مولانا عبد الباسط ندوی سکریٹری المعہد العالی لتدریب الافتا والقضاپھلواری شریف پٹنہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے.
Comments are closed.