یونیورسٹی فائن آرٹس کلب کی جانب سے "شٹر اسٹرول” فوٹو واک کا انعقاد

پریس ریلیز /حیدرآباد
یونیورسٹی فائن آرٹس کلب نے آج اپنا فلیگ شپ پروگرام "شٹر اسٹرول” فوٹو واک کومیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ یہ فوٹو واک جناب عبید اللہ ریحان، سینئر کیمرہ پرسن مانو کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس کا مقصد طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور قدرتی ماحول میں فوٹوگرافی کے عملی تجربے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
پروگرام 20 اکتوبر 2024 کو صبح 9:30 بجے انڈین اوورسیز بینک (IOB)، مانو کے سامنے ہوا، جہاں طلباء اپنے موبائل کیمروں کے ساتھ جمع ہوئے اور یونیورسٹی کے خوبصورت مناظر کو قید کرنے کے لیے نکل پڑے۔ کلب کے سیکرٹری، محمد کیف نے تمام شرکاء کا استقبال کیا اورریسورس پرسن جناب عبید اللہ ریحان کا تعارف کرایا۔ جناب ریحان نے شرکاء کو مختلف فوٹوگرافی تکنیکوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی، جس میں روشنی، فریمنگ اور منفرد زاویے سے فوٹوگرافی کرنے کے طریقے شامل تھے۔
شرکاء نے اس موقع سے بھرپور استفادہ کیا اور ایک تجربہ کار پیشہ ور سے سیکھنے کا موقع پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس فوٹو واک نے تخلیقی صلاحیتوں اور تکنیکی مہارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، اور طلباء نے مستقبل میں اسی طرح کی ورکشاپس میں شرکت کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
پروگرام کا اختتام ڈاکٹر جرار احمد، صدر یونیورسٹی فائن آرٹس کلب، کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا، جنہوں نے ریسورس پرسن کی کاوشوں اور شرکاء کے جوش و خروش کو سراہا، اورساتھ ہی یونیورسٹی کے تمام ارباب مجاز کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.