یونیورسٹی فائن آرٹس کلب کی جانب سے "تخلیقی صلاحیتوں کو ہاتھوں سے مجسم کریں” ورکشاپ کا انعقاد

یونیورسٹی فائن آرٹس، کلب، ، ڈین بہبودی طلبہ کے زیر اہتمام ایک تخلیقی ورکشاپ "تخلیقی صلاحیتوں کو ہاتھوں سے مجسم کریں” کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن ماہر فن حبیب احمد، میوزیم کیوریٹر سی یو سی ایس نے کی، جنہوں نے نہایت عمدگی کے ساتھ طلبہ کو مجسمہ سازی کی باریکیوں سے روشناس کروایا۔
ورکشاپ کا آغاز کلب کے سکریٹری محمد کیف کی جانب سے استقبالیہ کلمات سے ہوا، جب کہ کلب کے صدر ڈاکٹر جرار احمد نے مہمان مقرر جناب حبیب احمد صاحب کا تعارف پیش کیا۔ حبیب صاحب نے ورکشاپ کے موضوع پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے روشنی ڈالی اور مجسمہ سازی کے دوران اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر پر تفصیل سے بات کی۔
ورکشاپ کے عملی سیشن میں طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ہاتھوں سے مجسم و مزین کیا۔ یہ سیشن طلبہ کے لیے ایک دلچسپ اور معلوماتی تجربہ ثابت ہوا، جس میں انہوں نے مجسمہ سازی کی مہارتیں سیکھیں اور اپنے تخلیقی خیالات کو عملی جامہ پہنایا۔
یہ پروگرام ثقافتی سرگرمی مرکز پر منعقد ہوا۔ پروگرام کے آخر میں کلب کے جوائنٹ سیکریٹری محمد الطاف نے کلمات تشکر ادا کیے۔ طلبہ نے ورکشاپ کے اس تجربے کو بہت سراہا اور مستقبل میں اس نوعیت کے مزید ورکشاپس کے انعقاد کی درخواست کی۔
Comments are closed.