تذکرہ علمائے مدھوبنی سمینار 6/ نومبر کو، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدارت فرمائیں گے 

مدھوبنی (نمائندہ خصوصی) ہر سال کی طرح اس سال بھی "تذکرہ علمائے مدھوبنی” سمینارمدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی میں 6/نومبر 2024 بروز بدھ بعد نماز مغرب بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اور فقیہ ٬فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی صدارت میں ہونا طے پایا ہے ٬ پروگرام کی کامیابی اور اس کے دور رس اثرات کیسے مرتب ہوں اس کے لئے ایک میٹنگ بیت القاضی ٬قاضی محلہ جالے دربھنگہ (بہار) کے احاطے میں حضرت مولانا رضوان احمد قاسمی سابق استاد دارالعلوم وقف دیوبند کی صدارت میں ہوئی اس موقعہ پر سمینارکے نگراں بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی نے کہاکہ مجلہ کی تیاری تقریبا مکمل لی گئی ہیں اس سال کل11/ گذرے ہوئے علماء (جن کا تعلق مدھوبنی ضلع سے ہے ) پر مقالہ لکھے جن گذرے ہوئے علماپر مقالہ اس سال لکھے گئے ہیں ان کے نام یہ ہیں

1. حضرت مولانا عبدالرزاق مکیاوی مجاہد آزادی (شیخ الاسلام کے ساتھیوں میں تھے )

2. حضرت مولانا سعید احمد چندرسین پوری سابق ناظم مدرسہ بشارت العلوم کھرایاں 

3. حضرت مولانا عبدالحفیظ ململی (مولانا نذرالحفیظ ندوی کے والد) 

4. حضرت مولانا مفتی صدرعالم قاسمی عشورہ سابق صدر مفتی امارت 

5. حضرت مولانا محمد اثری صاحب دملہ 

6. حضرت مولانا ابرار قاسمی کٹھیلا 

7. حضرت مولانا عزیر شمس سلفی بلکٹوا 

8. حضرت مولانا یونس مفتاحی 

9. حضرت مولانا منظور قاسمی صاحب پروہی 

10. حافظ عبدالقیوم صاحب ڈومری سابق استاد بشارت العلوم

11. حضرت مولانا جمیل احمد مفتاحی بلہا

ان مقالات کو علاقے کے معروف اور کہنہ مشق فاضل نوجوانوں کے ذریعہ لکھوائے گئے ہیں ٬ جس میں مستند اور معتبر حوالاجات کا اہتمام کیا گیا ہے ٬ مجلہ کا رسم اجراء سمینار کے موقعہ پر حضرت فقیہ عصر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر موقر علماء کے ہاتھوں کیا جائیگا ٬ سمینار کے کنوینر مولانا نصراللہ قاسمی معاون پرنسپل مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی اورمولانا حلیمی نے مشترکہ طورپر بتایا کہ سمینار سے متعلق تمام تر تیاریاں آخری مرحلے میں ہے٬ مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی سے متصل دیدہ زیب ٬ وسیع اور کشادہ ہال کا نظم سمینار کے لئےکیاگیا ہے جس میں تین سو سے زائد مہمانوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ٬ اسی طرح آئے ہوئے مہمانوں کو کسی طرح دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے جگہ جگہ رہنمائی کے لئے نوجوانوں کو متعین کیا گیاہے ٬ ٹریفک کے کنٹرول کے لئے بھی ہر چوراہے پر نوجوانوں کے ساتھ پولیس انتظامیہ کی مدد لی گئی ہے ٬ مولانا مظفراحسن رحمانی ایڈیٹر بصیرت آن لائن نے کہاکہ اب تک تین سمینار منعقد ہوچکے ہیں جس میں اکابرین علماء پر مقالات و مضامین لکھے گئے ہیں ٬ یقینا یہ ایک ایسا کام ہے جسے ہمیشہ یاد کیا جائیگا ٬ تاریخی حیثیت سے یہ ایک انفرادی کام ہے ٬اس طرح کی کوششیں ہونی چاہئے تاکہ ہم گذرے ہوئے لوگوں کو یاد کرسکیں ٬مولانا رضوان احمد قاسمی سابق استاد دارالعلوم وقف دیوبند کی دعا پر مجلس اختتام کو پہونچی.

Comments are closed.