بصیرت آن لائن کے زیر اہتمام ہونے والے چوتھا یک روزہ عظیم الشان سیمینار بعنوان ” تذکرہ علماء مدھوبنی ” میں جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک بسفی مدھوبنی بہار کے اراکین ٹرسٹ و شوریٰ کی شرکت

بینی پٹی /مدھوبنی

گذشتہ چند سالوں کی طرح امسال بھی مؤرخہ 6/نومبر/2024 بروز بدھ کو بصیرت آن لائن کے زیر اہتمام چوتھا یک روزہ عظیم الشان سیمینار بعنوان ” تذکرہ علماء مدھوبنی ” مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی مدھوبنی میں منعقد ہوا جس میں مدھوبنی ضلع کے گیارہ رخصت پذیر علماء کرام کے حالات زندگی پر مشہور اصحابِ قلم اور انشاء پردازوں نے اپنے اپنے قیمتی مقالات پیش کیے
اجلاس کی صدارت عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی دامت برکاتہم العالیہ صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے فرمائی
اس بابرکت موقع پر جہاں دیگر اکابر علماء و دانشوران قوم و ملت نے شرکت کی وہیں علاقہ کا مشہور و معروف اور مرکزی ادارہ جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک بسفی مدھوبنی بہار کے اراکین ٹرسٹ وشوری کا ایک مؤقر وفد بھی جامعہ عائشہ صدیقہ کے بانی و ناظم حضرت مولانا مفتی محمد حسنین صاحب قاسمی کی قیادت میں شریک اجلاس ہوا
اس مبارک موقع پر صدر اجلاس فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی دامت برکاتہم العالیہ صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اہم اور صدارتی خطاب ہوا وہیں صوبہ بہار اڈیشہ جھارکھنڈ کی با وقار تنظیم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے قائم مقام ناظم ، جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک کے سرپرست حضرت مولانا شبلی صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کا بھی پر مغز خطاب ہوااس کے علاوہ جہاں دیگر اکابر علماء و دانشوران قوم وملت نے اپنے تاثراتی کلمات پیش کیے وہیں جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک کے بانی و ناظم حضرت مولانا مفتی محمد حسنین قاسمی صاحب نے اپنے تاثراتی کلمات پیش کیے اور اس بابرکت کامیاب عظیم الشان سیمینار کے انعقاد پر بصیرت آن لائن کی پوری ٹیم خاص طور پر جناب مولانا غفران ساجد صاحب کو مبارک باد پیش کی
نیز اس موقع پر بصیرت آن لائن کی جانب سے حضرت مولانا مفتی حسنین قاسمی صاحب کو ” مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ایوارڈ برائے مثالی منتظم ” فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی دامت برکاتہم العالیہ کے ہاتھوں نوازا گیا
اللہ رب العزت بصیرت آن لائن کی پوری ٹیم بالخصوص مولانا غفران ساجد صاحب قاسمی کی محنتوں کو قبول فرماۓ اور تاقیامت یہ سلسلہ جاری وساری فرمائیں
واضح رہے کہ اس مؤقر وفد میں بسفی حلقہ کی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت سابق مکھیا جناب شاکر حسین صاحب دھجوا رکن شوریٰ جامعہ ہذا، حضرت عائشہ صدیقہ ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کے صدر ونائب پرمکھ جناب اسرائیل صاحب نورچک، جناب ممتاز احمد عرف اجالے صاحب نورچک رکن شوریٰ جامعہ ہذا، جناب کلام صاحب نورچک ٹرسٹی، جناب سلطان صاحب نورچک ٹرسٹی،مولانا امتیاز صاحب ندوی دملہ ٹرسٹی، حافظ محمد حمید اللہ نورچک و دیگر اراکین ٹرسٹ وشوری جامعہ نے شرکت کی۔۔۔۔

Comments are closed.